جل شکتی وزارت

صحیح فصل

Posted On: 28 MAR 2022 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28 مارچ 2022/

’صحیح فصل ‘ مہم کو  2019 میں قومی آبی مشن وزارت جل شکتی نے  شروع کیا تھا، تاکہ  پانی کی کمی کے   دباؤ والے علاقوں  میں  کسانوں کو  کم پانی والی، معاشی طور پر منافع بخش   اور ماحول  دوست   فصل اگانے پر  آمادہ کیا جاسکے۔ ’صحیح فصل‘ ایک آگاہی پیدا کرنے کی   مہم ہے جس کا مقصد  کسانوں کو پانی سے بھرپور فصلیں اگانے  اور مائیکر ایریگیشن   تکنیکوں کو  استعمال کرنے سے   دور رکھنا ہے تاکہ زراعت میں   پانی کے  استعمال کی  کارکردگی کو  بڑھایا جاسکے۔

صحیح فصل مہم کے تحت امرتسر، اورنگ آباد،  اور کروکشیتر میں اور نئی دہلی میں تکنیکی ماہرین کے ساتھ اور متعلقہ فریقین کے ساتھ  بیداری پیدا کرنے ز اور معلومات کی ترسیل کے لئے ورکشاپ کا ایک سلسلہ منعقد کیاجاچکا ہے۔

چونکہ یہ ایک آگاہی پیدا کرنے کی مہم ہے،   اس لئے  اس وزارت کی جانب سے    ’صحیح فصل‘ مہم کے لئے  کوئی علیحدہ فارم  مختص نہیں کئے گئے ہیں۔ پانی ریاست کا موضوع ہونے کے لئے  اپنی منصوبہ بندی  اور ترجیحات کی بنیاد پر  اپنےوسائل کا  استعمال کرتی ہیں۔

کم پانی والی فصلوں میں منتقل ہونے والے کسانوں کی تعداد   اور ’صحیح فصل‘  مہم کی وجہ سے    بچائے گئے پانی کے بارے میں    کوئی خاص ڈیٹا  دستیاب نہیں ہے۔تاہم   مرکزی حکومت  اور ریاستی حکومتیں   زراعت میں پانی  کے استعمال کی    کارکردگی  کو بڑھانے   اور فصلوں کے تنوع کے لئے  کسانوں کو ترغیب دینے  اور کم پانی والی فصلوں کا   انتخاب کرنے کے لئے پروگرام نافذ کررہی ہیں۔

حکومت لازمی زرعی فصلوں  بشمول کم پانی والی فصلوں پر  کم از امدادی قیمت (ایم ایس پی)  طے کرتی ہے،  تاہم  اس مسئلے پر   کوئی ثبوت پر مبنی تجزیہ نہیں کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع  جل شکتی کے وزیر مملکت  جناب بشویشور ٹوڈو نے  آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3354

 



(Release ID: 1810749) Visitor Counter : 125


Read this release in: English