ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق قومی لائحہ عمل

Posted On: 28 MAR 2022 5:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 28 مارچ 2022: ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق قومی لائحہ عمل (این اے پی سی سی ) میں شمسی توانائی کے اور زیادہ کفایتی استعمال ، دیرپا آبادی ، پانی ، ہمالیائی ماحولیاتی نظام میں دیرپائیگی ، آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے اہم معلومات، سرسبز  بھارت اور دیرپا زراعت کے خصوصی میدانوں میں آٹھ مشنوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی میدان آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق کلیدی معاملات سے نمٹتے ہیں۔ جس کے تحت ایک جدید بھارت کی ترقی اور آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق مقاصد کو ایک ساتھ آگے بڑھانے کے لیے اقدامات طے کے جاتے ہیں۔

این اے پی سی سی کے طریقۂ کار کے ساتھ لگاتار آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق سرکاری  لائحہ عمل ملک کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاگو ہے جن میں گجرات  اور مرکز کے زیر انتظام علاقے شامل ہیں۔  ان ریاستوں نے اپنے مخصوص شعبے اور بین شعبہ جاتی ترجیحی کاموں کو ظاہر کیا ہے تاکہ ایس اے پی سی سی میں آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹا جا سکے۔

***

(ش ح-  ا س- ت ح)

U. No. 3368

 


(Release ID: 1810738) Visitor Counter : 138


Read this release in: English