وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے شعبے میں ایم ایس ایم ای کا فروغ

Posted On: 28 MAR 2022 2:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 مارچ 2022: دفاعی امور کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 28 مارچ، 2022 کو راجیہ سبھا میں ڈاکٹر کنی موزی کو ایک تحریری جواب میں بتایا۔

حکومت نے دفاع کے شعبے میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط دجے کی صنعتوں کے فروغ کے لیے مندرجہ ذیل پالیسی اقدامات کیے ہیں :

  • دفاعی ساز و سامان حاصل کرنے سے متعلق طریقۂ کار 2020 میں ایم ایس ایم ای کے لیے 100 کروڑ روپے سالانہ تک کے آرڈرس پر خصوصی ریزرویشن۔
  • اپریل 2018 میں دفاعی مہارت کے لیے اختراعات  کے موضوع پر دفاع کے لیے ایک اختراعی نظام ۔
  • دفاع کی آفسیٹ رہنما ہدایات سے بھارت کی ایم ایس ایم ای کی پیشگی شرکت کے لیے مزید راستہ ہموار ہوا۔
  • ایم ایس ایم ای ڈی آر ڈی او پروجیکٹوں میں اہم شراکت دار ہیں اور ڈی آر ڈی او انہیں ٹکنالوجی منتقل کرتی ہے۔
  • دفاعی سامان تیار کرنے سے متعلق محکمہ (ڈی ڈی پی ) ملک کے مختلف علاقوں میں آؤٹ ریچ پروگرام چلاتا ہے  تاکہ صنعت سے متعلق ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ربط ضبط کیا جا سکے۔ اور خاص طور پر ایم ایس ایم ای اور ماہرین تعلیم کے ساتھ تال میل قائم کیا جا سکے تاکہ برآمدات سے متعلق امکانی موقعوں ے بارے میں بیداری میں اضافہ کیا جاسکے۔
  • ڈی پی ایس یو میں  وینڈروں کی شکایات کے ازالے کے لیے لگاتار بات چیت کی جا رہی ہے۔

پچھلے تین سال میں ڈی پی ایس یو  کے ذریعے کی گئی خریداری کی تفصیلات:

 

پچھلے تین سال میں ایم ایس ایم ای سے کی گئی خریداری  (کروڑ روپے میں قدر)

سال

2018-19

2019-20

2020-21

قدر

4842.92

4603.95

5463.82

 

 

 

 

 

 

 

***

(ش ح-  ا س- ت ح)

U. No. 3308

 


(Release ID: 1810734)
Read this release in: English