ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
آگ اور حفاظتی آڈٹ کے لئے رہنما اصول
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAR 2022 5:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی،28 مارچ 2022/
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت(ایم او ای ایف سی سی)اور مرکزی آلودگی کنٹرو بورڈ (سی پی سی بی) نے خطرناک کیمیکلز کی تیاری ، ذخیرہ کرنے اور درآمد کرنے والے الگ تھلگ اسٹوریج اور صنعتوں کے سلسلہ میں کیمیکلز سیفٹی کے لئے (ایم ایس آئی ایچ سی) قواعد 1989 ‘‘اصل درخواست کنندہ 60/2021 کے معاملے میں مورخہ 11 جون 2021 کو معزز گرین ٹریبونل کی ہدایات کی تعمیل میں ایک مربوط گائیڈینس (رہنما) فریم ورک تیار کیا تھا۔ اس فریم ورک میں کیمیائی حادثات کے منظر ناموں کا احاطہ کیا گیا ہے جیسے خطرناک کیمیکلز کے پھیلنے /رساؤ ، آگ،دھماکہ یا خطرناک کیمیکلز کو سنبھالنے سے پیدا ہونے والے اورصنعتی اکائیوں کو انڈین اسٹینڈرڈ ،آئی ایس:14489:2018 کوڈ کے مطابق پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے آڈٹ کرنے پر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ رہنمائی میں یہ حکم دیا گیا ہے کہ مجاز ایجنسیاں،جو کہ وزارت محنت اور روزگار کے ایکریڈیشن بورڈ سے مستند ہیں، صرف حفاظتی آڈٹ کرسکتی ہیں۔ ایسی منظوری کی عدم موجودگی کی صورت میں مجاز ایجنسیوں کے پاس فیکٹری ایکٹ 1948 کے تحت مقرر کردہ چیف انسپکٹر آف فیکٹریز (سی آئی ایف)منظوری لینی چاہئے تاکہ حفاظتی آڈٹ کرسکیں۔
ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سی آئی ایف نوڈل ایجنسیاں ہیں ، جو کہ کیمیائی صنعتی اکائیوں میں آپریشنل حفاظت کو یقینی بناتی ہیں۔ ایم ایس آئی ایچ سی ضوابط ، 1989 کی دفعات کے مطابق ، سی آئی ایف ضابطہ 19 کے تحت صنعتوں کو اس کی دفعات کی خلاف ورزی بشمول حفاظتی آڈٹ میں ناکامی پر بہتری کا نوٹس جاری کرسکتے ہیں اور ان سے 45 دنوں کے اندر تجویز کردہ اقدامات کی تعمیل کرنے کو کہہ سکتےہیں۔
صنعتی حادثات اور کیمیائی ہنگامی صورتحال کو روکنے کے لئے این ایس آئی ایچ سی ضوابط،1989 میں حفاظتی آڈٹ کرنے،صنعتوں کے ذریعہ سائٹ پر ہنگامی منصوبوں کی تیاری، صنعتی حکام کے ذریعہ آف سائٹ ہنگامی منصوبوں کی تیاری اور تیاری کا اندازہ لگانے کے لئے فرضی مشقیں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صنعتی آفات سے نمٹنے میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کے لئے ،ایم اوا ی ایف سی سی اور سی پی سی بی احتیاطی مشورے کیمیائی حفاظتی فریم ورک اور خطرناک کیمیکل سے نمٹنے والی صنعتوں کے آپریشن کے بارے میں تکنیکی سفارشات کا اشتراک کرنے کی شکل میں تکنیکی مدد فراہم کررہے ہیں۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ماحولیات، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3374
(ریلیز آئی ڈی: 1810728)
وزیٹر کاؤنٹر : 204