وزارت آیوش
قبائلی علاقوں میں آیوروید ادویہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 MAR 2022 4:41PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے، نئی دہلی میں آیوروید سائنسز میں تحقیق کی مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس)، کو ایک خود مختار ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔ یہ ، آیور وید سائنسز کے ، سائنسی زمروں سے متعلق تحقیق کے کام کرنے، تال میل، تشکیل، اسے بڑھانے اور فروغ دینے کے لئے ہندوستان میں ایک سرکردہ ادارہ ہے۔ یہ سرگرمیاں ہندوستان بھر میں قائم اس کے 30 اداروں / مراکز ، اکائیوں کے ذریعہ نیز مختلف یونیورسٹیوں، اسپتالوں اور ادارو ں کے ساتھ اشتراکی مطالعات کے ذریعہ بھی انجام دی جاتی ہیں۔
قبائلی افراد کی بہبود کے لئے سی سی آر اے ایس، قبائلی ذیلی منصوبے (ٹی ایس پی) کے تحت ‘‘قبائلی صحت دیکھ بھال کا تحقیقی پروگرام (ٹی ایچ سی آر پی) منعقد کر رہا ہے، جو کہ14 ریاستوں (ضمیمہ) کے ، شناخت شدہ درج فہرست قبائل کے اکثریتی آبادی والے گاؤوں / علاقوں میں 14 سی سی آر اے ایس کے ذریعہ منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں صحت دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ کونسل قبائلی علاقوں میں رائج مقامی صحت کی روایات کی دستاویز بندی کر رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت کی جارہیں سرگرمیاں ہیں:
-
قبائلی عوام کے رہن سہن کا مطالعہ کرنا۔
-
صحت شماریات سے متعلق معلومات یکجا کرنا۔
-
تغذیائی عادتوں کا مطالعہ۔
-
غالب بیماریوں وغیرہ کی نوعیت اور ان کے اثر کا دورانیہ
-
علاقے میں عام طبی پیڑ پودو ں کے استعمال کی دستاویز سازی۔
-
ان لوگوں کے گھر پر ہی حادثاتی طبی امداد کی گنجائش۔
-
پتھایاپتھایا کے آیوروید تصور کے بارے میں معلومات کی تشہیر، جس میں، آئی ای سی مواد فراہم کر کے بیماریوں کی روک تھام اور صحت کو فروغ دینے کے لئے برتاؤ جاتی تبدیلی کی مشاورت (بی سی سی) کے ذریعہ صفائی ستھرائی کی عادات اور کھانے پینے کی عادت واطوار شامل ہیں۔
-
آبادیاتی پروفائل کی دستاویز بندی اور علاقے میں چلنے والی لوک ادویات / روایتی عوامل سے متعلق معلومات یکجا کرنا۔
-
رہن سہن کے لئے صحت مند طور طریقے اپنانے اور صاف ستھرے ماحول کے لئے بیماری کی روک تھام۔
وزارت نے آیوش میں بین الاقوامی تعاو ن کو فروغ دینے (آئی سی اسکیم) کے لئے مرکزی شعبے کی ایک اسکیم تیار کی ہے جس کے تحت آیوش کی وزارت، آیوش مصنوعات اور خدمات کی بر آمدات کو بڑھانے کے لئے ہندوستانی آیوش مینو فیکچررز / آیوش کی خدمات فراہم کرنے والوں کو معاونت فراہم کرتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ بین الاقوامی پیمانے پر آیوش کی مارکیٹ کی فروغ کے لئے شراکت داروں کے تبادلہ خیال کا بھی انتظام کرتی ہے۔نیز بیرون ملک آیوش اکیڈمک چیئرس کے قیام کے ذریعہ اکیڈمیاں اور تحقیق کو فروغ دیتی ہے اور آگاہی کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے اور بین الاقوامی سطح پر ادویہ کے آیوش نظاموں کے بارے میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے تربیتی ورکشاپس / سمپوزیمس کا انعقاد کرتی ہے۔
آیوش کی وزارت نے آیوروید ادویہ کی برآمدات کو فروغ دینے کے تئیں درج ذیل اقدامات کئے ہیں؛
-
وزارت نے، غیر ملکوں کے ساتھ، روایتی ادویہ اور ہومیوپیتھی کے شعبے میں تعاون کے لئے، 25 عدد ملک سے ملک کے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔
-
اشتراکی تحقیق / اکیڈمیاں کے تعاون کرنے کے لئے بین الاقوامی ادارو ں کے ساتھ 32 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
-
غیر ملکوں میں آیوش اکیڈمیاں چیئرس کے قیام کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 14 مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
-
آیوش کی وزارت نے، 34 بیرونی ملکوں میں 38 آیوش کے معلوماتی سیلس کے قیام کے لئے معاونت فراہم کی ہے۔
-
‘‘آیوش بر آمداتی ترقیاتی کونسل’’ 4 جنوری 2022 کو ، کارپوریٹ امور کی وزارت کی معاونت میں آیوش کی وزارت کے تحت کمپنیوں کے قانون 2013 کی دفعہ -8 (4) کے تحت رجسٹر کی گئی ہے۔ اس کا مقصد بیرون ملک آیوش کی مصنوعات کے اندراج کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے نمٹنا اور بیرون ملک مارکیٹ مطالعات اور تحقیق کرنا ہے۔
-
آیوش کی وزارت ، آیوش فیلو شپ اسکیم کے تحت ، غیر ملکی باشندوں کو اسکالر شپ فراہم کرتی ہے۔
-
برطانیہ کے لندن اسکول آف ہائیجین اور ٹروپیکل میڈیسن (ایل ایس ایچ اور ٹی ایم) اور جرمنی کے شہر فرنٹ فرٹ میں واقع فرینک فیورٹر انویشن زینٹرم بائیو ٹیکنالوجیز جی ایم بی ایچ (ایف آئی زیڈ) کے ساتھ، آیوروید کے ذریعہ کووڈ – 19 کو ختم کرنے سے متعلق کلینک جاتی تحقیقی مطالعوں کے لئے، مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
-
آیوش کی وزارت نے کووڈ سے عوام کو محفوظ رکھنے اور صحت مند وتندرست رہنے سے متعلق انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ دیگر 8 غیر ملکی زبانوں میں بھی ایڈوائزریز جاری کی ہیں۔
-
آیوش کی وزارت غیر ملکوں کے ریگولیٹرس کو آیوش تعلیمی تربیت فراہم کرتی ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں آیوش کے وزیر جناب سربا نند سونو وال نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-اع - ق ر)
(28-03-2022)
U-3333
(ریلیز آئی ڈی: 1810430)
وزیٹر کاؤنٹر : 132