زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی طریقوں میں ڈرون خدمات

Posted On: 25 MAR 2022 5:23PM by PIB Delhi

 زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریر جواب میں بتایا کہ زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجیز کے منفرد فوائد کو دیکھتے ہوئے، محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے کیڑے مار ادویات اور غذائی اجزاء کے استعمال میں ڈرون کے استعمال کے لیے معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) جاری کیے ہیں۔

ملک میں تمام ڈرون آپریشنز ڈرون رولز 2021 کے تحت چلتے ہیں، جسے وزارت شہری ہوا بازی (ایم او سی اے ) کے ذریعہ مشتہر  کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) کے ذریعہ شروع کردہ ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم حفاظت اور حفاظتی رہنما خطوط کو نافذ کرتے ہوئے آن لائن اجازت کے لیے ڈرونز، پائلٹوں اور آپریٹرز کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مرکزی کیڑا مار ادویہ بورڈ اور رجسٹریشن کمیٹی (سی آئی بی اینڈ آر سی ) نے تجربات کرنے اور ڈرون ایپلی کیشن کے لیے استعمال کیے جانے والے کیڑے مار ادویات کی منظوری کے طریقہ کار کو مشتہر کیا ہے۔

 

*********

(ش ح۔ا ک ۔ ر ب  (

U. No. : 3331 



(Release ID: 1810400) Visitor Counter : 116


Read this release in: English