سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نے سانگلی، مہاراشٹرا میں  2,334 کروڑ کے دو قومی شاہراہ کے  پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا


پچھلے سات سالوں میں مہاراشٹر میں 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کام ہوئے: مرکزی وزیر نقل و حمل

Posted On: 26 MAR 2022 1:58PM by PIB Delhi

روڈ نقل و حمل  اور شاہ راہوں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج سانگلی، مہاراشٹرا میں 2,334 کروڑ کے دو قومی شاہراہ کے  پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ آج وقف کردہ قومی شاہراہ کے  پروجیکٹس کے دو سیکشن کی کل لمبائی 96.78 کلو میٹر ہے۔

SangliG5.JPEG8389.png

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر نقل و حمل جناب نتن گڈکری نے بتایا کہ مہاراشٹر میں پچھلے سات سالوں میں سڑکوں، بندرگاہوں، جہاز رانی، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں اور آبپاشی کے شعبوں میں 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے کام کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مہاراشٹر کو ملک کی نمبر ایک ریاست بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

SangliG1.JPEGKSGX.png

 

شاہراہ پروجیکٹس کا افتتاح کرنے کے بعد سانگلی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، شری گڈکری نے وعدہ کیا کہ اگلے تین سے چار ماہ میں سانگلی سے  پیٹھ  تک سڑک پر ٹینڈر جاری کرکے کام شروع کر دیا جائے گا۔ جناب گڈکری نے مزید کہا کہ سانگلی ضلع میں سڑکوں کی لمبائی سات سالوں میں ساڑھے تین گنا بڑھ گئی ہے۔

مرکزی وزیر جناب گڈکری نے پونے اور بنگلورو کے درمیان تعمیر ہونے والی نئی قومی شاہراہ کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ‘یہ 699 کلومیٹر لمبی گرین شاہراہ ہے جو سانگلی، ستارہ اور کولہاپور اضلاع کے پسماندہ علاقوں سے گزرے گی اور اس سے علاقے کو بہت فائدہ پہنچے گا’۔

SangliG2.JPEGINDG.png

 

قومی شاہراہ - 166کے بورگاؤں- واٹمبیر سیکشن کی چار لیننگ

بورگاؤں- واٹمبیر سیکشن قومی شاہراہ - 166 کے سانگلی سے سولاپور اسٹریچ کا ایک حصہ ہے۔ سانگلی سے سولاپور تک ایک اہم لنک ہے جو رتناگیری سے ناگپور کو ملاتا ہے جو سولاپور شہر سے گزرتا ہے۔ یہ کونکن، مغربی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور ودھربھ ریجن کو جوڑنے والا سب سے چھوٹا لنک (مشرق-مغرب) ہے جو مہاراشٹر کے 11 اضلاع سے گزرتا ہے۔ سانگلی (182/556 کلومیٹر) سے سولاپور ( 378/100 کلومیٹر) تک کے پورے حصے کے لیے تعمیر کی گئی شاہراہ پختہ فرش کی ہے۔

SangliG3.JPEGZ1K1.png

منصوبوں کے فوائد:

  • ایندھن کی کھپت اور سفر کے وقت میں کمی
  • حادثات میں کمی آئے گی۔
  • سفر میں آسانی
  • زرعی پیداوار کی آسان نقل و حمل

قومی شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا کام قومی شاہراہ اتھارٹی آف انڈیا نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے ذریعے اور بجٹ مختص کرنے کے ذریعے کیا تھا۔ قومی شاہراہ - 166 کے سانگلی سے سولاپور کے درمیان کا حصہ این ایچ اے آئی  نے ایچ اے ایم موڈ کے ذریعے بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت لیا ہے۔

قومی شاہراہ - 965جی   کے سنگولا جاٹھ سیکشن کی بحالی اور اپ گریڈیشن

سنگولا تا جاٹھ سیکشن (185/339 کلومیٹر سے 230/123 کلومیٹر) کو بھی آج مرکزی وزیر نتن گڈکری نے قوم کے نام وقف کیا۔ منصوبے کے آس پاس کے علاقے انار کی پیداوار کے لیے مشہور ہیں۔ جاٹھ مویشیوں کے سب سے بڑے میلوں میں سے ایک کا انعقاد کرتا ہے۔ قومی شاہراہ - 965جی پٹاس سے شروع ہوتا ہے اور جاٹھ پر ختم ہوتا ہے جس کی کل لمبائی 230.123 کلومیٹر ہے۔ انڈا پور، بارامتی، اکلوج، سنگولا، جاٹھ کے شہروں کا احاطہ کرتا ہے۔ سنگولا (185/339 کلومیٹر) سے جاٹھ (230/123 کلومیٹر) تک کے پورے حصے کے لیے تعمیر کی گئی قومی شاہراہ پختہ فرش کی ہے۔

SangliG4.JPEGSBJ1.png

ضلع سانگلی جسے مہاراشٹر کا ہلدی شہر بھی کہا جاتا ہے مسالوں کی پیداوار اور تجارت کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس میں کئی چینی فیکٹریاں بھی ہیں۔ سنگولا اور جاٹھ کو تاریخی اہمیت حاصل ہے۔ سنگولا انار کی پیداوار کے لیے بھی مشہور ہے۔ سولپوری چادر اور تولیے ہندوستان میں اور عالمی سطح پر بھی مشہور ہیں۔

مرکزی وزیر کا خطاب یہاں پر  دستیاب ہے۔

*******

(ش ح۔ا ک۔ ر ب  (

3323U. No. :



(Release ID: 1810395) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil