زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کالا نمک دھان کی کاشت کو فروغ دیا جانا

Posted On: 25 MAR 2022 5:25PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کے بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سدھارتھ نگر کے ترائی علاقے میں اور مشرقی اترپردیش کے دس پڑوسی ضلعوں میں کالا نمک چاول کی کاشت کی جاتی ہے۔یہ ایک خوشبو دار چاول کی قسم ہے جو عام طور پر  کسانوں کوچاول کی دوسری قسموں کے مقابلے بہتر قیمت فراہم کرتی ہے ۔اترپردیش سرکار ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) کے تحت کالا نمک کی کاشت کو فروغ دے رہی ہے اور اس نے کالا نمک چاول کی فروغ کے لئے 12.00 کروڑ روپے کے ایک پروجیکٹ کو منظوردی ہے۔

زراعت اور ڈبہ بند خوراک کی اشیاء کی برآمداتی فروخت کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے ) کے ذریعہ بھارت سرکار نے کالا نمک کے چاول کی فروخت کے لئے بہت سے اقدامات کئےہیں جن میں کسانوں اور شراکتداروں کے لئے صلاحیت سازی ،زرعی برآمداتی فارمنگ فارمرپرڈیوسرز آرگنائیزیشن ، برآمدکاروں اور کسانوں کے تال میل سے کالا نمک  مہوتسو کا اہتمام شامل ہے۔زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل آئی سی اے آر اور اس کے تحقیقی اداروں ،انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ حیدرآباد، نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کٹک اینڈ انڈین ایگری کلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی ،کالا نمک چاول سے متعلق اترپردیش کی سرکار کے ساتھ اشتراک میں تحقیق و ترقی کا کام انجام دے رہا ہے۔

حکومت 24 ریاستوں کے 193 ضلعوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں  و کشمیر میں نیشنل فوڈ سیکورٹی مشن (این ایف ایس ایم-رائس) نافذ کررہا ہے ۔ اترپردیش کے21 ضلعوں کا این ایف ایس ایم - رائس پروگرام کے تحت احاطہ کیا گیا ہے تاکہ دھان کی پیداوار بڑھائی جاسکے ۔این ایف ایس ایم کے تحت کسانوں کو ریاستی سرکاروں کے ذریعہ امداد دی جاتی ہے تاکہ زیادہ پیداوار کی قسموں کی ہائی برٹس کے بیجوں کی تقسیم  کی جاسکے۔ فصل کے نظام پر عملی مظاہرے طریقہ کار کے بہتر پیکج سے متعلق کلسٹر مظاہروں سے متعلق طریقہ کار اختیار کئے جاسکیں اور بہتر زرعی مشینریوں ،ٹولس، مربوط تغذیہ اور پیسٹ مینجمنٹ تکنیک ،پروسیسنگ اور کاشت کاری کے بعد آلات کے علاوہ  کسانوں کوبہتر تربیت پر مبنی فصل نظام وغیرہ کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا جاسکے۔ریاستی سرکاریں ، ریاست کے چیف سکریٹری کی سربراہی میں ریاستی سطح کی منظور کرنے والی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری  کے ساتھ راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا - کی تجدید کاری کے لئے اجرتی اپروچیز کے تحت کالا نمک چاول کی کاشت کو فروغ دے سکتی ہیں۔

 

*************

 ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.3329



(Release ID: 1810393) Visitor Counter : 128


Read this release in: English