مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

سووچھ بھارت مشن – شہری دوئم نے صفائی متر سرکشا کے بارے میں ساتھیوں کے سیکھنے سے متعلق ویبینار سیریز سووچھ ٹاک کا آغاز کیا

Posted On: 26 MAR 2022 5:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26 مارچ 2022:

’’ہمارے صفائی ستھرائی کارکن ، ہمارے بھائی اور بہنیں ، جو کوڑا کرکٹ کی بدبو برداشت کرتے ہوئے روزانہ سڑکوں پر  جھاڑو لگاتے ہیں صحیح معنوں میں اس مہم کے ہیرو ہیں‘‘۔

نریندر مودی، وزیر اعظم

سووچھ بھارت مشن شہری دوئم کے تحت سبھی متعلقہ فریقوں کی صلاحیت سازی ترجیحی کام ہے۔ جس کے تحت حال ہی میں کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کے لیے صلاحیت سازی کے قومی لائحہ عمل کا آغاز کیا گیا۔ حکومت ہند کا اتنا ہی اہم توجہ والا میدان صفائی متر – صفائی ستھرائی کارکنوں کی حفاظت اور بہبود ہے، جو ہمارے شہروں اور پڑوس کو صاف ستھرا رکھنے میں سرگرم ہیں۔ ایم او ایچ یو اے نے سال بھر طویل ایک مقابلہ – ’صفائی متر سرکشا چیلنج ‘شروع کیا تھا  -  یہ مقابلہ 246 میونی سیپل کارپوریشنوں اور راجدھانیوں میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ مقابلہ  شہروں کی حوصلہ افزائی کی اس کوشش کے طور پر شروع کیا گیا تھا کہ اس طرح کی صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کے لیے انسان کو کام پر لگانے کی ضرورت کم سے کم ہو۔ اور اگر ہاتھ سے صفائی ستھرائی کرنا ناگزیر ہی ہو تو پی پی ای اور حفاظتی کٹس کے استعمال کے ذریعے کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ مقابلے سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 لائٹ ہاؤس شہروں کی نشاندہی کرنے میں مدد ملی ، جنہوں نے صفائی ستھرائی کے اپنے کام کو مشینوں کے ذریعے کرنے میں اچھی کارکردگی انجام دی جس سے ان کے صفائی متروں کی حفاظت اور بہبود کی یقینی دہانی ہوئی۔

25 مارچ، 2022 کو ایم او ایچ یو اے کے ایس بی ایم – اربن مشن ڈائریکٹوریٹ کے صلاحیت سازی کے اقدامات کے اپنے حصے کے طور پر اپنی نوعیت کی پہلی سوچھ ٹاکس کا انعقاد کیا۔ یہ انعقاد 100 لائٹ ہاؤس شہروں میں صفائی متر سرکشا کے موضوع کے ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور یو ایل بی کے لیے ساتھیوں کے سیکھنے سے متعلق ویبینار کی سیریز کے طور پر کیا گیا تھا۔ ویبینار کا مقصد صفائی متروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل مین ہول سے مشین ہول  تک کی یکسر تبدیلی کی جانب 300 شہروں کی ترقی میں تیزی لانا ہے۔

ویبینار میں جی ای ایم کے ایڈیشنل سی ای او وائی کے پاٹھک نے ایک پرزینٹیشن دیا۔ جنہوں نے اپنی صارفین دوست خریداری پلیٹ فارم کے بارے میں روشنی ڈالی۔ پلیٹ فارم میں سیفٹیک ٹینکوں اور سیوروں کو صاف کرنے کے لیے ساز و سامان کی وافر اور کفایتی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 6 چیمپئن شہروں میں وقت کے ساتھ ساتھ کی گئی اپنی اہم حصولیابیوں کی نمائش کی۔

سووچھ ٹاک ویبینار  کے دوران نوی ممبئی کے کمیشنر جناب ابھیجیت سدھاکر بانگر، نے صفائی ستھرائی سے متعلق شہر کے جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی نمائش کی۔ جسے بیت الخلاء کی دیکھ بھال کے لیے ایک جامع سمجھوتہ کر کے انتہائی ٰ مقابلہ جاتی مستقبل سے نمٹنے کے لیے تیار کیا گیا۔

دیرپا طریقوں پر توجہ دیتے ہوئے اندور کی میونسپل کمیشنر محترمہ پرتیبھا پال نے شہر کی اختراعی تکنیک پیش کی۔ اس کے علاوہ مالی اور سماجی اسکیمیں صفائی کرمچاریوں کے کنبوں کی تعلیم پر توجہ دینے کا کام جاری ہے۔

سوچھتا اسٹارٹ اپ چیلنج کے لیے درخواستیں اس ویب سائٹ پر دی جا سکتی ہیں www.swachhatastartupchallenge.com ۔

لگاتار تازہ جانکاری کے لیے سووچھ بھارت مشن کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پروپرٹیز کے لیے لگاتار اپڈیٹ :

Facebook:Swachh Bharat Mission - Urban | Twitter: @SwachhBharatGov |

YouTube: Swachh Bharat Mission-Urban | Instagram:sbm_urban

***

(ش ح-  ا س- ت ح)

U. No. 3277



(Release ID: 1810132) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi