خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پی ایم ایم وی وائی کے نفاذ کی صورتحال

Posted On: 25 MAR 2022 5:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی:25؍مارچ2022:

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر محترمہ نے زوبن اسمرتی ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کے تحت اسکیم کے آغاز سے لے کر 10 مارچ 2022 تک ملک بھر میں 2.39 کروڑ سے زیادہ اہل مستفیدین کو 10225.64 کروڑ روپے (مرکزی اور ریاستی حصہ سمیت) کے زچگی کے فوائد ادا کیے جا چکے ہیں۔ مہاراشٹر کے ستارہ ضلع میں اسکیم کے آغاز سے لے کر 10 مارچ 2022 تک 41.86 کروڑ روپے کے زچگی کے فوائد (بشمول مرکزی اور ریاستی حصہ) 94,957 اہل مستحقین کو ادا کیے جا چکے ہیں۔

پی ایم ایم وی وائی کے تحت مختص فنڈز اور پچھلے دو سالوں اور موجودہ مالی سال کے دوران تقسیم کیے گئے زچگی کے فوائد کی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

سال

*بجٹ تخمینہ/ نظر ثانی شدہ تخمینہ (روپے کروڑ میں)

**زچگی کے فوائد کی رقم (کروڑ میں)

2019-20

2500.00/2300.00

3317.26

2020-21

2500.00/1239.44

2475.89

2021-22 (As on 10.03.2022)***

2522.00/1863.09

1817.80

 

* صرف مرکزی حصہ۔

** اس میں مرکزی اور ریاست دونوں کا حصہ شامل ہے۔

* پی ایم ایم وی وائی مالی سال 2021-22 سے سمرتھیا کے تحت ایک ذیلی اسکیم ہے۔ بجٹ تخمینہ اور ترمیم شدہ تخمینہ کے اعداد و شمار پورے سمرتھیا کے لیے ہیں۔

خواتین کی حفاظت، تحفظ اور بااختیار بنانے کے مربوط فوائد فراہم کرنے کے لیے حال ہی میں مشن شکتی کا آغاز کیا گیا ہے۔ مشن شکتی کے تحت ترمیم شدہ پی ایم ایم وی وائی کے تحت اکیلی اور لاوارث ماؤں کی سہولت کے لیے تحریری رضامندی اور شوہر کا آدھار پی ایم ایم وی وائی کے ترمیم شدہ رہنما خطوط میں لازمی معیار نہیں ہے۔ مزید برآں دوسرے بچے کے لیے 6,000 روپے کا زچگی کا فائدہ بھی فراہم کیا جانا ہے، لیکن صرف اس صورت میں جب دوسرا بچہ لڑکی ہو، تاکہ پیدائش سے پہلے جنس کے انتخاب کی حوصلہ شکنی کی جاسکے اور لڑکی کی پیدائش کو فروغ دیا جاسکے۔

 

************

 

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

 (U: 3235)



(Release ID: 1809916) Visitor Counter : 124


Read this release in: English