خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پوشن ابھیان
Posted On:
25 MAR 2022 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 مارچ 2022: خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کی وزیر محترمہ سمرتی زبین ایرانی نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پوشن ابھیان کا آغاز 08 مارچ، 2018 کو کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ایک تال میل والے اور نتیجہ خیز طریقۂ کار کو اختیار کر کے مقررہ وقت کے اندر اندر 6 سال سے کم عمر کے بچوں ، جواں سال لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤوں کی تغذیاتی صورتحال میں بہتری لانا ہے۔ پوشن ابھیان کے ذریعے آئی سی ٹی اپلیکیشن ، کنورجنین، کمیونٹی موبی لائیزیشن ، رویہ جاتی تبدیلی اور عوامی تحریک ، صلاحیت سازی، ترغیبات ، و انعامات اور اختراعات جیسے عوامل کے ذریعے پورے ملک کے تغذیے سے متعلق معاملات کو حل کیا جاتا ہے۔
مزید یہ کہ مشن پوشن دوئم ، تغذیے سے متعلق تغذیاتی مدد کا ایک مربوط پروگرام ہے جس کے تحت تغذیے سے متعلق ضمنی پروگرام چلایا جاتا ہے اور پوشن ابھیان چلایا جاتا ہے۔ اس کا اعلان سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے22-2021 کے بجٹ میں کیا گیا تھا تاکہ تغذیاتی سامان اس کی سپلائی ، رسائی اور نتیجے کو مستحکم بنایا جا سکے۔ جس میں ایسے طریقے تیار کرنے پر دھیان دیا گیا ہے جن کے ذریعے صحت ، تندرستی اور قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔ ایسے اقدامات بھی کیے گئے ہیں جن کے ذریعے تغذیے کی کوالٹی اور جانچ میں بہتری لائی جا سکے ، سپلائی کو مستحکم بنایا جا سکے اور ٹکنالوجی میں اضافہ کیا جا سکے۔ ابھیان کے ذریعے آنگن واڑی کارکنوں اور خاتون سپروائزروں کو اسمارٹ فون فراہم کر کےانہیں بااختیار بنانا ہے۔ مزید یہ کہ13.01.2021 کو تغذیاتی نتائج معلوم کر کے اور ضمنی طور پر تغذیہ فراہم کر کے شفافیت اور جوابدہی کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے۔
ابھیان سبھی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شروع کیا گیا تھا جس میں ملک بھر کے سبھی ضلعے شامل کیے گئے ہیں۔
***
(ش ح- ا س- ت ح)
U. No. 3243
(Release ID: 1809911)
Visitor Counter : 151