کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

غیر پیٹروکیمیکل صنعتوں کو خام مال کی فراہمی

Posted On: 25 MAR 2022 3:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 25 مارچ 2022:

کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز شعبہ زراعت، بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، ٹیکسٹائل اور کنزیومر ڈیوریبلز سمیت معیشت کے بہت سے اہم شعبوں کے لیے متعدد بلڈنگ بلاکس اور خام مال فراہم کرتا ہے۔ پیٹرو کیمیکل مصنوعات کپڑے، ہاؤسنگ، تعمیرات، فرنیچر، آٹو موبائلز، ہاؤس ہولڈ اشیا، کھلونے، زراعت، آبپاشی اور پیکیجنگ سے لے کر طبی آلات تک روزمرہ استعمال کی اشیا کے پورے اسپیکٹرم کا احاطہ کرتی ہیں۔

عالمی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل مارکیٹ کا حجم اس وقت 5.0 ٹریلین امریکی ڈالر ہے۔ عالمی کیمیائی اور پیٹرو کیمیکل مارکیٹ میں بھارتی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت کا حصہ تقریباً 3 فیصد ہے۔ 18-2017 میں انڈین کیمیکل اینڈ پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کا حجم 163 ارب امریکی ڈالر تھا اور اس میں سالانہ تقریباً 9.3 فیصد کی شرح سے اضافہ متوقع ہے۔ اس طرح 2025 تک بھارتی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل شعبے کا متوقع حجم 304 ارب امریکی ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل مینوفیکچرنگ شعبے کی شراکت 2025 تک 1 ٹریلین امریکی ڈالر رہنے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ اس میں اس کا 26 فیصد ہوگا۔

پروڈکشن لنکڈ انسٹرومنٹ (پی ایل آئی) اسکیم حکومت کی جاری پہل ہے اور کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز سمیت مختلف مصنوعات کو وقتاً فوقتاً شامل کیا جاسکتا ہے۔

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3225

 



(Release ID: 1809796) Visitor Counter : 119


Read this release in: English