وزارت دفاع
دفاعی ساز و سامان کی صلاحیت پر نظرثانی کا نظام
Posted On:
25 MAR 2022 2:19PM by PIB Delhi
حکومت تینوں مسلح افواج کے لئے دفاعی ساز و سامان کی صلاحیت پر نظر ثانی کا نظام رکھتی ہے ۔ مسلح افواج کی موجودہ اور مستقبل کی سیکورٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، تمام فریقین کی مشاورت سے ہیڈ کوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی طرف سے صلاحیت کی ترقی کا منصوبہ تیار کیا جاتا ہے۔ ان منصوبوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کے بعد ہر سال ایک سالانہ خریداری کا منصوبہ تیار کیا جاتا ہے۔
مسلح افواج کی تینوں شاکوں کے پاس رکھ رکھاؤ ، مرمت اور اوورہال ( ایم آر او ) کا مینوول اور ضابطے موجود ہیں ۔ ان میں دیگر کے علاوہ ، بھارتی بحریہ کے تمام بحری جہازوں اور آبدوزوں کے لئے انڈین نیول شپ منٹیننس اتھارٹی ( آئی این ایس ایم اے ) اور ڈی جی ( آئی اینڈ ایس ) برانچ کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی آڈٹ اور آئی اے ایف میں سینٹرل سروِسنگ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( سی ایس ڈی او ) وغیرہ شامل ہیں۔ دیسی ساز و سامان کے ایم آر او پر ڈی پی ایس یوز / بھارتی صنعت کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ، جہاں ممکن ہو ، نظر ثانی کی جاتی ہے ۔
یہ معلومات وزارتِ دفاع میں وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے 25 مارچ ، 2022 ء کو لوک سبھا میں جناب کے سی نینی سری نواس کے تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی ۔
***
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 3219
(Release ID: 1809724)
Visitor Counter : 125