جل شکتی وزارت
قدیم پشتے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2022 5:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی:24؍مارچ 2022۔ مرکزی آبی کمیشن، نیشنل رجسٹر آف لارج ڈیمس (این آر ایل ڈی) میں بڑے پشتوں کا ڈیٹا بیس رکھتا ہے۔ این آر ایل ڈی 2019 کے مطابق، ملک میں بڑے پشتوں (ڈیمس) کی تعداد 5745 ہے، جن میں سے 5334 پشتے مکمل ہوچکے ہیں، جبکہ 411 پشتے زیر تعمیر ہیں۔ این آر ایل ڈی 2019 کے مطابق بڑے پشتوں کی ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار فہرست ضمیمے میں دی چکی ہے۔
این آر ایل ڈی 2019 کے مطابق ملک میں 1157 بڑے پشتے برسرکار ہیں جو کہ 50 سے 150 سال پرانے ہیں۔ تاہم ریاستی حکومتوں یا دیگر پشتہ مالکان کے ذریعے کسی پشتے کے بارے میں یہ خبر نہیں دی گئی ہے کہ وہ غیر مستعمل حالت میں ہیں یا پھر ایسی حالت میں ہیں جن سے پانی کی قلت کا خطرہ ہو۔ کسی بھی پشتے کی عمر عام طور پر اس وقت تک ہوتی ہے جب تک وہ اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالے بغیر اپنا مطلوبہ کام کرتا رہے۔
ملک میں منتخب موجودہ پشتوں کے تحفظ اور آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بھارت سرکار بیرونی مدد سے ڈیم ریہیبلٹیشن اینڈ امپرومنٹ پروجیکٹ (ڈی آر آئی پی) کا نفاذ کررہی ہے۔ عالمی بینک سے امداد یافتہ ڈی آر آئی پی فیز-I پروگرام کے تحت، جس کا نفاذ اپریل 2012 سے مارچ 2021 کے دوران کیا گیا، 7 ریاستوں میں واقع 223 موجودہ پشتوں کا 2567 کروڑ روپئے کی لاگت سے جامع آڈٹ کیا گیا ہے اور ان کی بازآبادکاری کی گئی ہے۔
ڈی آر آئی پی فیز-I پروگرام کی تکمیل کے بعد، بھارت سرکار نے اب ڈی آر آئی پی فیز-II اور III کو ہاتھ میں لیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد 10211 کروڑ روپئے کی بجٹی صرفہ سے 19 ریاستوں میں واقع 736 پشتوں کی بازآبادکاری اور ان کی حفاظتی صورت حال کو بہتر بنانا ہے۔ یہ اسکیم 10 سالہ ہے۔ ڈی آر آئی پی فیز-II ، 12 اکتوبر 2021 سے جاری ہے اور اسے عالمی بینک اور ایشین انفرااسٹرکچر اینڈ انوسٹمنٹ بینک کے ذریعے مشترکہ طور پر مالی مدد فراہم کی جارہی ہے۔
مزید برآں مرکزی حکومت نے حال ہی میں پشتوں کی ناکامی سے متعلق تباہ کاریوں کو روکنے کے لئے مخصوص پشتوں کی خصوصی نگرانی، معائنہ ، آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے لئے ڈیم سیفٹی ایکٹ 2021 بنایا ہے۔ اس ایکٹ کے مطابق پشتہ مالکان کو مخصوص پشتوں کے رکھ رکھاؤ اور مرمت کے لئے خاطرخواہ اور مخصوص فنڈز مختص کرنے ہوں گے اور ان کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ وہ پشتوں کی حفاظت سے متعلق معائنہ جات اور سرگرمیوں کو اس قانون میں طے کئے گئے شیڈیول کے مطابق انجام دیں۔
یہ اطلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشیسور توڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ م ر
Urdu No. 3191
(ریلیز آئی ڈی: 1809517)
وزیٹر کاؤنٹر : 129