جل شکتی وزارت

اَپر بھدر پروجیکٹ

Posted On: 24 MAR 2022 5:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24؍مارچ  2022۔ اَپر بھدر پروجیکٹ میں، اَپر بھدر پروجیکٹ میں استعمال کے لئے دریائے تھونگا سے 17.40 ہزار ملین کیوبک فٹ (ٹی ایم سی) اور بھدر آبی مخزن (ریزرو آئر) سے 29.90 ٹی ایم سی پانی لینے کی بات کہی گئی ہے۔ تاہم کرناٹک کی حکومت کے ذریعے دی گئی اطلاع کے مطابق کرناٹک میں وانی ولاسا ساگر اور آندھرا پردیش میں بھیرونیتپا پروجیکٹ کے درمیان ویداوتی ندی پر کسی آبی مخزن کی تعمیر کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

اَپریزل کے دوران اس وزارت کے مرکزی آبی کمیشن نے یہ پایا کہ اَپر بھدر پروجیکٹ کے تحت کرناٹک کے ذریعے پانی کے استعمال کی جو تجویز پیش کی گئی ہے وہ کرشنا واٹر ڈسپیوٹ ٹرائبیونل – I (کے ڈبلیو ڈی ٹی-I) کے ذریعے ریاست کے لئے مختص کئے گئے پانی کی مقدار کے اندر ہے۔ اسی کے مطابق اس پروجیکٹ کو بین – ریاستی نقطہ نظر سے قابل قبول گردانا گیا ہے اور اسے اس وزارت کی سینچائی، سیلاب کنٹرول اور کثیر مقصدی پروجیکٹوں سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے ذریعے  دسمبر 2020 میں منعقدہ اس کی 147ویں میٹنگ میں منظوری دی گئی ہے۔

یہ اطلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشیسور توڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م  ۔ م ر

Urdu No. 3190



(Release ID: 1809516) Visitor Counter : 119


Read this release in: English