جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آبی اکائیوں کے تحفظ کے لئے پالیسی

Posted On: 24 MAR 2022 5:12PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیرمملکت بشیسورٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے کہ قدرتی اور انسانی تعمیر والی آبی اکائیوں جیسے باولی ، تالابوں ، ٹینکوں ، جوہڑوں  اور جھیلوں وغیرہ کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اس کے لئے پالیسی تیارکرنے سے متعلق کام ریاستی سرکاروں  کے دائرہ اختیارمیں آتے ہیں ، حالانکہ اس سلسلے میں ریاستی سرکاروں کی کوششوں کو پوراکرنے کے لئے حکومت ہند کے ذریعہ تیارکی گئی کچھ پالیسیاں  ذیل میں دی جارہی ہیں ۔

  1. اس وزارت کے ذریعہ تیارکی گئی قومی آبی پالیسی 2012دیگرباتوں کے ساتھ ساتھ یہ التزام مہیاکرتی ہے کہ آبی اکائیوں (جیسے ندیوں ، جھیلوں ، ٹینکوں تالابوں وغیرہ )اور پانی نکاسی کے چینل (آب پاشی کے علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقے کی آبی نکاسی ) کا پرناجائز قبضہ اور کسی طرح کی رکاوٹ کی اجازت نہیں دی گئی ہے اورجہاں کہیں بھی ایسا ہواہے جہاں تک ممکن ہوسکاہے اسے بحال کیاجانا چاہیئے اور اس کی حیثیت کو بہترطورپر برقراررکھاجاناچاہیئے ۔
  2. ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت نے نم زمین (تحفظ اور انتظام  ) قانون 2017کو نوٹی فائی کیاہے ۔
  3. پانی (آلودگی کی روک تھام اورکنٹرول  ) ایکٹ 1974کے التزامات کو ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (ایس پی سی بی ) /پولیشن کنٹرول کمیٹیوں (پی سی سی ) کے ذریعہ لاگوکیاجارہاہے تاکہ آلودگی کے ذرائع کے سلسلے میں آلودگی کے معیارات  کو موثرطریقے سے لاگوکیاجاسکے ۔
  4. حکومت ہند نے آبی اکائیوں کی آلودگی کو روکنے کے مقصد سے ماحولیات (تحفظ قانون 1986کے تحت عام قابل عمل معیارات  اور صنعتوں سے نکلنے والے مخصوص قسم کے کچروں سے نمٹنے کے لئے قانون  وضع کئے ہیں ۔
  5. آبی اکائیوں کی بحالی /احیاء کو یقینی بنانے کے لئے اسٹیک ہولڈرس کی رہنمائی کی شکل میں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی ) کے ذریعہ آبی اکائیوں کی بحالی کے لئے اشاراتی اصول وضوابط جاری کئے ہیں ۔
  6. 2010کے دوران تیارکی گئی آبی اکائیوں میں مورتیوں کے سیرانے کے لئے اصول وضوابط میں ترمیم کی ہے اور ‘‘آبی اکائیوں میں  مورتی وسرجن پرترمیم شدہ ضابطہ ’’یکم جنوری  2021سے ملک میں لاگوکیاجارہاہے ۔

حکومت  ہند نے مرکز کے زیرانتظام منصوبہ ‘‘آب پاشی مردم شماری ’’ کے تحت چھوٹی آب پاشی مردم شماری (ریفرنس سال 18-2017) کے چھٹے دور کے سلسلے میں آبی اکائیوں کی اولین مردم شماری شروع کی ہے ۔ آبی اکائیوں کی گنتی کا مقصد تمام آبی اکائیوں کے لئے ان کی وسعت  ، صورت حال، ناجائز قبضے کی صورت حال ، استعمال ذخیرہ اندوزی کی صلاحیت وغیرہ سمیت تمام اہم پہلوؤں پرمعلومات جمع کرکے تمام آبی اکائیوں کے لئے ایک قومی ڈاٹابیس تیارکرنا ہے اس کے تحت جمع کی جارہی معلومات   میں ریاست وار اور ضلع وار تفصیل بھی شامل کی جائیگی ۔  

*****

 

ش ح ۔ ج ق ۔ ع آ

U-3192


(Release ID: 1809510) Visitor Counter : 150
Read this release in: English