ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

جوہری توانائی کی ترقی کے لیے تعاون

Posted On: 24 MAR 2022 5:52PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن اور وزیر اعظم کے دفتر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے کہ ہندوستان کو عالمی سطح پر جدید نیوکلیئر ٹیکنالوجیز کے حامل ایک  ملک کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ہندوستان نے نیوکلیئر  ایندھن سے متعلق تمام مراحل میں جامع صلاحیتیں تیار کی ہیں یعنی؛ کان کنی، یورینیم کی پیداوار، فیول فیبریکیشن، جوہری توانائی کی پیداوار،  استعمال شدہ ایندھن کی دوبارہ پروسیسنگ اور فضلہ کا  بندوبست ۔

اب تک جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں تعاون کے لیے بین الحکومتی معاہدے (آئی جی اے) پر مندرجہ ذیل اٹھارہ (18) ممالک کے ساتھ دستخط کیے گئے ہیں: ارجنٹائن، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، جمہوریہ چیک، یورپی یونین، فرانس، جاپان، قزاخستان، منگولیا، نمیبیا، جمہوریہ کوریا، روس، سری لنکا، برطانیہ، ریاستہائے متحدہ امریکہ، ویتنام اور گھانا۔ فی الحال ہندوستان جوہری توانائی کے شعبے میں امریکہ، فرانس، روس، ازبکستان، قزاخستان اور کینیڈا کے ساتھ سرگرم طور پر حصہ لے رہا ہے۔

فی الحال جوہری توانائی کے میدان میں  اسرائیل کے ساتھ کوئی تعاون نہیں ہے۔ حکومت نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے تعاون سے نیوکلیئر پاور پلانٹس کے قیام کے لیے آندھرا پردیش کے کووواڈا اور گجرات میں چھایا میتھی وردی میں نیوکلیائی انرجی کے لئے مقامات کی ‘اصولی بنیادوں پر’ منظوری دی ہے۔

****************

 

(ش ح ۔س ب ۔رض )

U NO: 3183


(Release ID: 1809498) Visitor Counter : 129


Read this release in: English