پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے 2030 میں توانائی آمیزش میں قدرتی گیس کا حصہ 15 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے


پی این جی آر بی نے ملک بھر میں تقریباً 33,768 کلومیٹر لمبے قدرتی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کی منظوری دی ہے

Posted On: 24 MAR 2022 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی:24؍مارچ2022: پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ حکومت نے توانائی آمیزش میں قدرتی گیس کے حصہ کو 2030 میں موجودہ 6.7 فیصد سے بڑھاکر ​​15 فیصد تک کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس سمت میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات میں نیشنل گیس گرڈ پائپ لائن کی توسیع، سٹی گیس ڈسٹری بیوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کی توسیع، رقیق قدرتی گیس (ایل این جی) ٹرمینلز کا قیام، بغیر کسی زمرے میں کمپریسڈ نیچرل گیس (ٹرانسپورٹ) کو گھریلو گیس کو مختص کرنا، پائپڈ نیچرل گیس (گھریلو)سی این جی (ٹی) / پی این جی (ڈی) شامل ہیں، جس سے ہائی پریشر/زیادہ درجہ حرارت والے علاقوں، گہرے پانی اور انتہائی گہرے پانی اور کوئلے سے پیدا ہونے والی گیس کی مارکیٹنگ اور قیمتوں کے تعین کی آزادی کے لئے پائیدار متبادل بائیو سی این جی وغیرہ کو فروغ دینے کے لیے سستی نقل و حمل(ایس اے ٹی اے ٹی) اقدامات کی اجازت ملتی ہے۔

31دسمبر 2021 تک پی این جی آر بی نے ملک بھر میں تقریباً 33,768 کلومیٹر لمبائی کے قدرتی گیس پائپ لائن نیٹ ورک کی اجازت دی ہے۔ اس میں سے 20,334 کلومیٹر لمبی قدرتی گیس کی پائپ لائنیں بشمول اسپر لائنیں کام کر رہی ہیں اور مجموعی طور پر 15,194 کلومیٹر لمبی پائپ لائنیں تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ آپریشنل پائپ لائنوں کی لمبائی 31.03.2019 کو 16,368 کلومیٹر سے بڑھ کر 31.12.2021 کو 20,334 کلومیٹر ہو گئی ہے۔

ملک میں سی جی ڈی نیٹ ورکس کی کوریج کو بڑھانے کے مقصد سے پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ (پی این جی آر بی) نے ملک میں سی جی ڈی نیٹ ورک کی ترقی کے لیے 268 جی اے کی اجازت دی ہے۔ مزید برآں  21  جی اے کے لیے لیٹر آف انٹینٹ جاری کیے گئے ہیں۔ نیزپی این جی آر بی نے 6 جی ایس (27 اضلاع پر محیط) میں سی جی ڈی  نیٹ ورکس کی ترقی کے لیے11 اے  سی جی ڈی بِڈنگ راؤنڈ شروع کیا ہے۔ اس کے بعد سی جی ڈی نیٹ ورک ممکنہ طور پر ملک کی 98 فیصد آبادی اور 88 فیصد جغرافیائی علاقوں کا احاطہ کرے گا۔ مختلف مجاز اداروں کی طرف سے قائم کردہ سی این جی اسٹیشنوں کی تعداد 31.03.2019 کو 1,742 سے بڑھ کر 31.01.2022 کو 3,878 ہو گئی ہے۔سی جی ڈی ا داروں کی طرف سے بچھائی جانے والی پائپ لائنیں بھی 31.01.2022 کو 1,61,992 انچ کلومیٹر سے بڑھ کر 3,52,961 انچ کلومیٹر ہو گئی ہیں۔

 

************

ش ح۔م ع۔ع ن

(U: 3152)


(Release ID: 1809457)
Read this release in: English