اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم میں ہونے والی پیش رفت

Posted On: 24 MAR 2022 4:09PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

سال 21-2020 کے دوران،  اس وزارت نے پردھان منتری جن واس کاریہ کرم کے تحت 1821.28 کروڑ روپے کی مالیت پر مبنی پروجیکٹوں کو منظوری دی تھی۔ سال 21-2020 کے لیے پی ایم جے وی کے کے تحت جاری کیے گئے ریاست وار منظوری کے آرڈر وزارت اقلیتی امور کی ویب سائٹ، https://minorityaffairs.gov.in/node/5663  پر دستیاب ہیں۔

پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) مرکز کے ذریعے امداد یافتہ اسکیم ہے، جسے دوبارہ ترتیب دینے کے بعد مئی 2018 سے ملک کے 1300 نشان زد اقلیتوں کی کثیر آبادی والے علاقوں (ایم سی اے) میں نافذ  کیا گیا ہے اور اس کا مقصد  ان علاقوں میں سماجی و اقتصادی ڈھانچے پر مبنی اثاثے اور بنیادی سہولیات تیار کرنا ہے۔ شروع میں پی ایم جے وی کے کے تحت 90 ضلعوں کا احاطہ کیا گیا تھا، لیکن مئی 2018 سے اس میں اضافہ کرکے اب 33 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 308 ضلعوں کو شامل کر دیا گیا ہے۔  ایم سی اے میں 870 اقلیتوں کی کثیر آبادی والے بلاک (ایم سی بی)، 321 اقلیتوں کی کثیر آبادی والے قصبے (ایم سی ٹی) اور 109 اقلیتوں کی کثیر آبادی والے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ایم سی ڈی ہیڈکوارٹر) کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ اب اس اسکیم میں دوبارہ تبدیلی کرنے کے بعد 23-2022 سے ملک کے تمام ضلعوں کو شامل کیا گیا ہے، جس میں  خواہش مند ضلعے بھی شامل ہیں۔

پی ایم جے وی کے مرکز کے ذریعے مالی امداد یافتہ اسکیم ہے اور اسے ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتوں کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے۔  وہ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے پی ایم جے وی کے کے تحت پروجیکٹوں کے بارے میں تجویزیں پیش کرتے ہیں، جہاں زمین پہلے سے دستیاب ہو۔ مرکزی حکومت اس اسکیم کے تحت، تعمیر کے لیے تحویل اراضی نہیں کرتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت زمین کی قیمت یا تحویل اراضی کی قیمت کا احاطہ نہیں کیا جاتا ہے۔

سال 15-2014 سے وزارت نے پی ایم جے وی کے کے تحت، 18257.89 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اس مدت کے دوران، 49000 سے زیادہ بڑے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی، جن میں 38 ڈگری کالج، 177 رہائشی اسکول، 1550 اسکولی عمارتیں، 23094 اضافی کلاس روم، 14312 تدریسی ساز و سامان اور اسمارٹ کلاس روم، 691 ہاسٹل، 27 ورکنگ ویمن ہاسٹل، 94 آئی ٹی آئی کی عمارتیں اور 17 آئی ٹی آئی میں اضافی سہولیات، 14 پولی ٹیکنک، 31 ہنرمندی کے مراکز، 2324 صحت سے متعلق پروجیکٹ، 01 یونانی میڈیکل کالج، 413 سدبھاؤ منڈپ، 01 سدبھاؤ کیندر، 170 کامن سروس سینٹرز، 553 مارکیٹ شیڈ، 12 ہنر ہب،  6742 صاف صفائی/ٹوائلٹ کے پروجکیٹ، 91 کھیل سے متعلق سہولیات وغیرہ شامل ہیں۔

ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ سہ ماہی بنیاد پر ہر ایک پروجیکٹ کے بارے میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ وزارت اقلیتی امور  میں جمع کراتی ہے، جس کے  لیے کوارٹرلی پروگریس رپورٹ (کیو پی آر) کے نام سے ایک پروفارما موجود ہے، جس میں طبعی اور مالی دونوں پیش رفت کی تفصیلات پیش کی جاتی ہیں۔ پی ایم جے وی کے گائیڈ لائنس میں ضلعی سطح کی کمیٹی کے ذریعے سہ ماہی میٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے، تاکہ پی ایم جے وی کے کے نفاذ کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور ریاستی سطح کی کمیٹی (ایس ایل سی) کو رپورٹ جمع کرائی جا سکے۔

سال 21-2020 کے دوران، اس وزارت نے پی ایم جے وی کے کے تحت، 1821.28 کروڑ روپے کےپروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 21-2020 کے دوران منظور کیے گئے پروجیکٹوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ

نمبر شمار

ریاست کا نام

21-2020 کے دوران منظور کیے گئے پروجیکٹوں کی تعداد

1

اروناچل پردیش

8 اضافی کلاس روسم

2 آنگن واڑی مراکز

1 کامن سروس سینٹر

3 پینے کے پانی کی سہولیات

7 ہاسٹل

2 اسکولی عمارتیں

2 کھیل کے پروجیکٹ

2

گجرات

31 اضافی کلاس روم

14 کامن سروس سینٹرز

16 صحت سے متعلق پروجیکٹ

1 ہنر ہب

1 آئی ٹی آئی کی اضافی سہولت

13 ٹوائلٹ کے پروجیکٹ

8 اسکولی عمارتیں

6 تدریسی ساز و سامان

1 ورکنگ وومن ہاسٹل

3

ہریانہ

60 ٹوائلٹ کے پروجیکٹ

4

کرناٹک

51 آنگن واڑی مراکز

2 ہاسٹل

5 رہائشی اسکول

5

مہاراشٹر

221 اضافی کلاس روم

5 کمپیوٹر لیب

7 صحت کے ذیلی مراکز

1 آپریشن تھیٹر

6 اسپتال

4 لائبریری

22 ٹوائلٹ کے پروجیکٹ

1480 تدریسی مواد

6

منی پور

ڈگری کالج میں 2 اضافی انفراسٹرکچر

67 صحت سے متعلق پروجیکٹ

12 ہاسٹل

7

میزورم

3 کامن سروس سینٹر

4 ہاسٹل

63 کھیل کے پروجیکٹ

 

8

ناگالینڈ

2 صحت کے مراکز

1 اسپتال

2 ہاسٹل

9

راجستھان

4 اضافی کلاس روم

7 کالج کی عمارتیں

7 کامن سروس سینٹر

20 صحت سے متعلق پروجیکٹ

11 ہاسٹل

3 رہائشی اسکول

1 ٹوائلٹ

3 اسکولی عمارتیں

10

سکم

3 کامن سروس سینٹر

1 ثقافتی مرکز

1 ہاسٹل

12 اسکولی عمارتیں

520 تدریسی مواد

11

تمل ناڈو

3 صحت سے متعلق پروجیکٹ

1 اسپتال

12

تریپورہ

5 آنگن واڑی مراکز

13

اتر پردیش

44 اضافی کلاس روم

2 آئی ٹی آئی

1 سانسکرتک سدبھاؤنا کیندر

44 ٹوائلٹ کے پروجیکٹ

6 اسکولی عمارتیں

296 اسکول جہاں فرنیچر کا انتظام کیا گیا

14

اتراکھنڈ

9 اضافی کلاس روم

4 صحت سے متعلق پروجیکٹ

15

مغربی بنگال

444 اضافی کلاس روم

1087 پینے کے پانی کی سہولیات

1975 ٹوائلٹ کے پروجیکٹ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3141

 


(Release ID: 1809331) Visitor Counter : 170


Read this release in: English