وزارت اطلاعات ونشریات
وارتالاپ، حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات قائم کرنے کا ایک وسیلہ ہے: پی آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھوپیندر کینتھولہ
پی آئی بی بھوبنیشور کے ذریعہ، اڈیشہ شہر پوری میں، یک روزہ میڈیا ورکشاپ –‘‘ وارتالاپ’’ کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
23 MAR 2022 6:38PM by PIB Delhi
پی آئی بی (مشرقی زون) کے ڈائریکٹر جنرل جناب بھوپیندر کینتھولہ نے کہا ہے کہ حکومت اور سرکار کے درمیان تعلقات کو قائم کرنے کے لئے وارتا لاپ ایک وسیلہ ہے تاکہ انتہائی ابتدائی سطح پر عوام الناس تک رسائی کی جاسکے۔ انہوں نے یہ بات پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) بھوبنیشور کے ذریعہ پوری میں منعقدہ میڈیا ورکشاپ ‘‘وارتا لاپ’’ میں شرکت کے دوران کہی۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب کینتھولہ نے کہا کہ وبا کے باعث اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے نیو میڈیا میں صحافیوں کے لئے مہارت کی فروغ کے تربیتی پروگرام کی اہمیت کا آغاز کرتے ہوئے کہا ‘‘اسمارٹ فون کے ذریعہ ، آن لائن اور ڈیجیٹل میڈیا کی شکل میں صحافت کا ایک نیا رجحان ابھر رہا ہے، جس کے ساتھ ہر صحافی کو ہمہ آہنگ ہونے کی ضرورت ہے’’۔
پوری کے سینئر صحافی جناب جگن ناتھ بستیہ نے ورکشاپ میں شرکت کی اور صحافیوں کو درپیش مختلف چیلنجوں اور مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تجویز کیا کہ ‘‘عام لوگوں کی طرح ہی ، صحافی بھی سمندری طوفانوں، وباؤں سے یکساں طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ یہی وقت ہے کہ ان کے لئے اور ان کی بہبود کے بارے میں سوچا جانا چاہئے’’۔
بھوبنیشو ر کی علاقائی پیش رسائی کی بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب اکھل کمار مشرا نے کہا کہ صحافت صرف ایک پیشہ ہی نہیں بلکہ ایک مہارت بھی ہے۔ آر او بی کے اے ڈی جی نے کہا کہ ‘‘وارتالاپ جیسے پروگراموں کے ذریعہ، سرکار اور میڈیا کے لئے ایک پلیٹ فارم وضع کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ایک جگہ یکجا ہو کر بات چیت کرسکیں اور اس وقت معاملات میں بہتری آئے جب ہم کسی چیز کے بارے میں تبادلہ خیال کریں اور اس پر بحث کریں۔’’
تکنیکی اجلاس کے دوران ، سینئر صحافی جناب راجہ رام ستا پتھی نے اجاگر کیا کہ آج کے جدید دور کی صحافت کس طرح چیلنجوں سے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہر ایک صحافی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ عوام کے لئے کام کر رہا ہے نہ کہ کسی فرد یا کسی تنظیم کے لئے ۔ ایک صحافی کا کردار ہمیشہ معلوماتی ، تعلیمی اور تفریحی ہونا چاہئے’’۔
سینئر صحافی جناب سندیپ ساہو نے صحافتی ضابطہ اخلاق اور سوشل میڈیا کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ صحافتی ضابطہ اخلاق، روایتی طور پر کسی امر کے تجارتی ہوجانے، افراد، تنظیموں کے ذریعہ متاثر ہو تی ہے البتہ مقصد کا تصور اولین ہونا چاہئے’’۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایک سچے صحافی کو ہمیشہ درست راہ پر قائم رہنا چاہئے اور ناظرین کے سامنے کوئی بھی بات پیش کرنے سے پہلے اسے ، معاملات کے حقائق کی تصدیق کرنی چاہئے۔
پی آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ،ڈاکر جی سی داش نے اپنے استقبالیہ کے خطاب میں بہبود کی اسکیم کے بارے میں آگاہی وضع کرنے میں میڈیا کے کردار کو اجاگر کیا ، جب کہ پی آئی بی کے میڈیا اور کمیونی کیشن آفیسر جناب پی کے چودھری نے اس اجلاس کی نظامت کی۔
بعد میں دن میں پروگرام میں شرکت کے لئے یکجا ہونے والے صحافیوں کے ساتھ ایک تعاملی مصروفیاتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وارتا لاپ سے متعلق اُن سے ماحصل اور تجاویز حاصل کر کے ایک جامع فیڈ بیک بھی تیار کیا گیا۔ اس میڈیا ورکشاپ میں پوری سے لگ بھگ 80 صحافی کی فعال شرکت نظر آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح-اع - ق ر)
U-3109
(रिलीज़ आईडी: 1809033)
आगंतुक पटल : 144