سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کے لئے فلاحی اسکیمیں

Posted On: 23 MAR 2022 3:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23 مارچ 2022/

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے 12 فروری 2022 کو ایک امبریلا یعنی چھتری اسکیم  ’’اسمائل‘‘ پسماندہ افراد   کے لئے معاش اور کاروبار کے لئے  امداد‘‘ شروع کی ہے، جس میں دو ذیلی اسکیمیں  -’’ٹرانسجینڈر افراد (خواجہ سرا) کی بہبود کے لئے  جامع بحالی   کی مرکزی  شعبے کی اسکیم  ‘‘اور ’بھیک مانگنے کے عمل میں مصروف افراد کی جامع بحالی کے لئے  مرکزی شعبے کی  اسکیم   ’شامل ہیں۔

اس  اسمائل اسکیم میں متعدد جامع   اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے جن میں  خواجہ سراؤں اور ایسے افراد  جو بھیک مانگنے کے  عمل  میں مصروف ہیں دونوں کے لئے   فلاح و بہبود کے اقدامات شامل ہیں۔  ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  مقامی شہری اداروں رضا کارانہ تنظیموں ، معاشرے پر مبنی تنظیموں(سی بی اوز)  اور اداروں اور دیگر  کے تعاون سے بحالی /باز آباد کاری  ،طبی سہولیات کی فراہمی،  مشاورت،  تعلیم  ،ہنر مندی کے فروغ  ، اقتصادی راوبط وغیرہ پر  بڑے پیمانے پر  توجہ مرکوز  کی گئی ہے۔

یہ معلومات وزیر مملکت  برائے سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات  جناب اے نارائن سوامی نے  آج راجیہ سبھا میں  ایک سوال کے  تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3079


(Release ID: 1808975) Visitor Counter : 136


Read this release in: English