وزارت دفاع
دفاعی سازوسامان کی حصولیابی سے متعلق کاؤنسل (ڈی اے سی ) نے مسلح فورسیز کے لئے آئی ڈی ای ایکس نے اسٹارٹ اپس /ایم ایس ایم ای سے 380کروڑروپے سے زیادہ مالیت کی 14اشیا ءکی
سرکاری خریدکی منظوری دی ہے
اس نے آئی ڈی ای ایکس اسٹارٹ اپس /ایم ایس ایم ایز سے سرکاری خریدکے عمل کو تیز تربنانے کے مقصد سے سادہ بنائے گئے ایک نئے طریق کارکو منظوری دی ہے
میک –II زمرے کے پروجیکٹوں کے لئے سادہ بنائے گئے طریق کارکو بھی منظوری دی گئی ہے تاکہ نمونہ کی ترقی سے لے کر سمجھوتہ پردستخط کئے جانے میں لگنے والے وقت میں کمی لائی جاسکے
Posted On:
22 MAR 2022 8:32PM by PIB Delhi
رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں دفاعی سازوسامان کی حصولیابی سے متعلق کاؤنسل (ڈی اے سی ) نے 22مارچ 2022کو ایک غیرمعمولی پہل کرتے ہوئے ، دفاعی برتری کے لئے جدت طرازی (آئی ڈی ای ایکس ) اسٹارٹ اپس /اوردرمیانی ، چھوٹی اوربہت چھوٹی صنعتوں ، ایم ایس ایم ای سے 380.43کروڑروپے کی مالیت کی 14اشیاء کی سرکاری خریدکی منظوری دے دی ہے ۔ بھارت کی فوج ، بحریہ اورفضائیہ ان اشیاء کی سرکاری خریدکریں گی ۔
ڈی اے سی نے ڈی ای ایکس نے اسٹارٹ اپس /ایم ایس ایم ایز سے سرکاری خریدکی غرض سے ایک سادہ بنائے گئے نئے طریق کارکوبھی منظوری دی ہے ۔ اس کی بدولت اسٹارٹ اپس /ایم ایس ایم ایز سے سرکاری خریدکے عمل میں تیزی آئے گی ۔ نئے طریق کارکے مطابق اے اواین سے سمجھوتہ پردستخط کئے جانے تک سرکاری خرید کو عمل لگ بھگ 22ہفتے میں پورا ہوجائے گا۔ دفاعی سازوسامان کی حصولیابی سے متعلق طریق کار2022میں مناسب اصلاحات کی جائیں گی ۔ ڈی اے سی نے آئی ڈی ای ایکس کے اپنی خطوط پرمیک -IIزمرے کے پروجیکٹوں کے لئے سادہ بنائے گئے طریق کار کو بھی اپنی منظوری دی ہے اور وہ میک –IIپروجیکٹوں میں نمونے کی ترققی سے لے کر سمجھوتے پردستخط کئے جانے تک کے عمل میں لگنے والے وقت میں خاطرخواہ کمی لائے گی ۔
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 2018 میں دفاعی ایکونظام میں ایک بڑی تبدیلی لانے والے آئی ڈی ای ایکس کا آغاز کیاتھا اس کا مقصد جدت طرازی کو پروان چڑھانا اور جلد سے جلد مقررہ وقت کے دوران مسلح فورسیز میں جدید ترین اوراختلال انگیز ٹیکولوجیز کو شامل کرناہے ۔ 2018میں اپنے آغاز کے بعد سے ہی آئی ڈی ای ایکس اسکیم میں تیزی آگئی ہے اورایسا امکان ہے کہ آئی ڈی ای ایکس اسٹارٹ اپس /ایم ایس ایم ایز کے ذریعہ کامیابی سے پروٹوٹائپ کے بعد اس سال کے آخرتک لگ بھگ 40-25اشیاء سرکاری خرید کے لئے دستیاب ہوجائیں گی ۔
آئی ڈی ای ایکس اسکیم کا آغاز ، دفاعی امور کی وزارت کے خود کفالت اورملک میں ہی اشیا کی تیاری کے مقصد کی حصولیابی سے متعلق تقویت اورسرپرستی فراہم کرنے والے مشن کے تحت کیاگیاتھا۔ آئی ڈی ای ایکس ہمارے اسٹارٹ اپ ایکونظام کی درخشاں توانائی پراثرانداز ہورہاہے اوریہ آج بین ۔ انضباطی اختراعات /پروجیکٹوں کی راہ معین کررہاہے ۔ سروسیز ، ڈی پی ایس یوز ، صنعت ، شعبہ تعلیم ، آئی ڈی ای ایکس عہدیداران اوراسٹارٹ اپس /ایم ایس ایم ایز کے ماہرین پرمشتمل ایک نیٹ ورک ، مشترکہ طورپر تخلیق کرنے اورمشترکہ طورپر جد ت طرازی کے عمل میں معروف ہے ۔ اس کا مقصد مسلح فورسز اوردفاعی صنعت کو مستقبل قریب میں عالمی معیارکے کم از کم 50طریق کارفراہم کرناہے ۔ ڈی آئی ایس سی کے پانچ ایڈیشنوں اورمختلف النوع کھلی چنوتیاں (اوپن چیلنج) زبردست کامیاب ثابت ہوئے ہیں اوران میں اسٹارٹ اپس /ایم ایس ایم ایز کی جانب سے قابل ذکردلچسپی اورشرکت کا مظاہرہ کیاگیا۔ آئی ڈی ای ایکس میں بہت تیز رفتار سے اضافہ ہورہاہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جدت طرازوں اور اسٹارٹ اپس کی معاونت کی جاسکے ۔ آئی ڈی ای ایکس اسٹارٹ اپس /ایم ایس ایم ایز اب اگلے مرحلے ، یعنی پیداواریت اورتجارتی بنائے جانے کے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ۔ اس کی بدولت درحقیقت ، دفاع سے متعلق صنعتی بنیاد پر وسعت پیداہوگی۔
*****
ش ح ۔ ع م۔ ع آ
U-3056
(Release ID: 1808653)
Visitor Counter : 139