زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کسان قرض کارڈ اسکیم
Posted On:
22 MAR 2022 6:26PM by PIB Delhi
زراعت اورکسانوں کے بہبود کےمرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومرنے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ریزروبینک آف انڈیا نے مورخہ 4 جولائی 2018 کو وائڈسرکلر FIDD.CO.FSD.BC.No.6/05.05.010/2018-19 میں کسان قرض کارڈاسکیم سے متعلق ایک ماسٹر سرکلر جاری کیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصدان کسانوں ، فرد/ مشترکہ قرض لینے وا لےکو لچک اور آسان طریقہ کار کے ساتھ ایک سنگل ونڈو کے تحت بینک نظام سے مناسب اور بروقت قرض کی سہولت فراہم کرنا ہے جو مالک کاشتکار،کرایہ دارکسان، زبانی کرایہ دار اور مشترکہ فصل اگانے والے ہیں۔ان میں کرایہ دار کسانوں، مشترکہ فصل اگانےوالےسمیت کسانوں کےسیلف ہیلپ گروپ یا مشترکہ ذمہ داری اٹھانے والے گروپس (جےایل جیز) بھی شامل ہیں ۔جنہیں ان کی کاشت اور دیگر ضرورتوں کے لئےبینکنگ نظام سے بروقت قرض فراہم کرنا ہے اور اسکا ذکر نیچے کیا گیا ہے:
(i) فصلوں کی کاشت کے لیے قلیل مدتی قرض کی ضروریات کو پورا کرنا
(ii) فصل کی کٹائی کے بعد کے اخراجات
(iii) مارکیٹنگ قرض کی فراہمی
(iv) کسان گھرانے کی کھپت کی ضروریات
(v) کھیتی کے اثاثوں اور اس سے منسلک سرگرمیوں کی دیکھ بھال کے لیے ورکنگ کیپیٹل
(vi) زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کے لیے سرمایہ کاری کے قرض کی ضرورت۔
مزیدبرآں ریزرو بینک آف انڈیا نےسرکلرFIDD.CO.FSD. BC.12/05.05.010/2018-19 کے ذریعہ مورخہ 04 فروری 2019 کومویشی پروری اور ماہی پروری میں مصروف کسانوں کو ان کے کام کرنے کےلئے سرمائے کی ضروریات کے لیے کے سی سی کی سہولت میں توسیع کر دی ہے۔
حکومت ہند سود کی امدادی اسکیم بھی نافذ کر رہی ہے جس کے تحت کسانوں کو 3 لاکھ تک کے قلیل مدتی ٍزرعی قرض پر 2 فیصد کی سود کی امداد (آئی ایس ) اور 3 فیصد کی فوری ادائیگی کی ترغیب (پی آر آئی) دی جاتی ہے جو4 فیصد پر اس طرح کے قرضوں پر سود کی شرح کو موثر بناتی ہے۔
کسانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو کے سی سی کے تحت لانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ رعایتی ادارہ جاتی قرض تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے اور کے سی سی سے فائدہ اٹھانے کے عمل کو آسان بنایا جا سکے:-
-
ریاستی سرکاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مجازکسانوں سے کے سی سی درخواست فارم جمع کرنے کے لئے بینک کے ا عتبار سے اور گاؤں کے اعتبار سے کیمپوں کااہتمام کریں اور جمع کی گئی درخواستیں بینک کی برانچ میں داخل کی جائی گی۔
-
مکمل کی گئی درخواست کی وصولی سے 14 دن کے اندر کے سی سی جاری کی جائے گی،
-
ایک سادہ ایک صفحہ والی خصوصی درخواست فارم بھی ڈیزائن کیا گیا ہے اسے بینکوں کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔
-
کے سی سی ان کسانوں کے لئےتوسیع کی گئی ہے جو مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری سمیت متعلقہ سرگرمیو ں میں مصروف ہیں۔
بھارت سرکار سود کی امدادی اسکیم بھی نافذ کررہی ہے تاکہ سود کی رعایتی شرح پر کسانوں کو قلیل مدتی زرعی قرضے فراہم کئےجاسکیں۔ اس اسکیم کے تحت 3 لاکھ روپئے تک کا قلیل مدتی فصل کا قرض ان کسانوں کو دستیاب ہے جو 9فیصد کے بینچ مارک شرح پر زرعی اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔بھارت سرکار بینچ مارک شرح پر 2 فیصد تک کی سود کی امداد فراہم کرتی ہے۔ قرضوں کی فوری اور برقت ادائیگی کےلئے کسانوں کو 3فیصد کی امداد بھی دی جاتی ہے ۔ اس طرح سود کی موثر شرکم ہوکر 4 فیصد سا لانہ رہ گئی ہے ۔
****************
(ش ح ۔ح ا۔ف ر )
U NO: 3051
(Release ID: 1808578)