پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 MAR 2022 4:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی:22؍مارچ2022: سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ آندھرا پردیش میں درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ کے تحت 2021-22 میں 12.44 کروڑ روپے بطور مرکزی امداد (سی اے) جاری کئے گئے ہیں۔
2018-19 تک شیڈول کاسٹ اسکیم کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ کے تحت فنڈنگ کا طریقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے کمٹڈ لائیبلٹی (سی ایل) کے تصور پر مبنی تھا۔ چونکہ 2018-19میں آندھرا پردیش کے لیے اسکیم کے تحت مطالبہ ریاستی حکومت کی کمٹڈ لائیبلٹی (سی ایل ) کے اندر تھا، لہذا اس سال کے لیے کوئی مرکزی امداد جاری نہیں کی گئی تھی۔
20-2019 میں اسکیم کے تحت فنڈنگ پیٹرن کوسی ایل کے تصور سے مرکز اور ریاستوں کے درمیان 60:40 کے اشتراک کے تناسب یا ایس سی آبادی کی بنیاد پر تصوراتی مختص (این اے)، جو بھی کم ہو، میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ 20-2019 کے لیے ریاست آندھرا پردیش کے لیے تصوراتی رقم 11.55 کروڑ روپے تھی۔ چونکہ ریاستی حکومت کے پاس 15.54 کروڑ روپے کی غیر خرچ شدہ رقم تھی (15-2014 میں جاری کردہ مرکزی امداد سے)، جو کہ ریاست کے لیے مختص کردہ تصوراتی رقم سے زیادہ تھی، اس لیے 20-2019کے لیے کوئی مرکزی امداد جاری نہیں کی گئی۔
درج فہرست ذاتوں کے طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کو ناپاک اور خطرناک پیشوں میں مصروف والدین/سرپرستوں کے بچوں کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضم شدہ اسکیم کو ’پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم برائے ایس سی طلباء اور دیگر‘کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسکیم کے تحت وظائف کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ 23-2022 کے لئے اسکالرشپ کی رقم میں تبدیلیوں کی نشاندہی کرنے والا بیان ضمیمہ-A میں ہے۔
ضمیمہ-A
’پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم برائے ایس سی طلباء اور دیگر‘ میں نظرثانی شدہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اسکالرشپ کی شرحوں میں تبدیلی
|
اسکیم
|
ڈے اسکالر
|
ہاسٹل میں رہنے والے
|
|
پہلے سے نظرثانی شدہ نرخ
|
نظرثانی شدہ نرخ
(23-2022 سے)
|
پہلے سے نظرثانی شدہ نرخ
|
نظرثانی شدہ نرخ
(2022-23 سے)
|
|
اجزاء-I- ایس سی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ
|
10 ماہ کے لیے 225 روپے ماہانہ کے علاوہ کتابوں اور ایڈہاک گرانٹ کے لیے 750 روپے سالانہ
(کل 3000 روپے سالانہ کے برابر)
|
3500 روپے کی مجموعی رقم سالانہ
|
10 ماہ کے لیے 525 روپے ماہانہ کے علاوہ کتابوں اور ایڈہاک گرانٹ کے لیے 1000 روپے سالانہ
(کل 6250 روپے سالانہ کے برابر)
|
سالانہ 7000 روپے کی مجموعی رقم
|
|
جزو-II- ناپاک اور خطرناک پیشوں میں مصروف والدین/سرپرستوں کے بچوں کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم
|
10 ماہ کے لیے 225 روپے ماہانہ کے علاوہ کتابوں اور ایڈہاک گرانٹ کے لیے 750 روپے سالانہ
(کل 3000 روپے سالانہ کے برابر)
|
3500 روپے کی مجموعی رقم سالانہ
|
10 ماہ کے لیے 700 روپے ماہانہ کے علاوہ کتابوں اور ایڈہاک گرانٹ کے لیے 1000 روپے سالانہ
(کل 8000 روپے سالانہ کے برابر)
|
8000 روپے کی مجموعی رقم سالانہ
|
************
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 3014)