وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش مصنوعات کے دواؤں کے طور پر محدود استعمال کرنے کے لئے   رہنما اصول

प्रविष्टि तिथि: 22 MAR 2022 3:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 مارچ 2022/

آیوش مصنوعات کے مشکوک   دعوؤں اور گمراہ کن اشتہارات کے واقعات  مرکزی حکومت کے نوٹس میں آئے ہیں۔ ملک کے مختلف  حصوں میں قائم سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھی ادوایات کے   فارما کو ویجیلنس مراکز میں 2018 سے  دسمبر 2021 تک   18812  قابل اعتراض  اشتہارات کی  اطلاع دی ہے۔  گمراہ کن اشتہارات  کی شکایات کے خلاف  (جی اے ایم اے) محکمہ  امور صارفین کے   پورٹل  پر   اپریل 2014 سے  جولائی 2021 تک   آیوش مصنوعات  اور خدمات  کے  1416  غلط اور گمراہ کن  اشتہارات   درج کئے گئےہیں۔

مزید برآں سال 19-2017 میں  ، آیوش کی وزارت کے ساتھ  ایم او یو کے تحت  ایڈوارٹائزنگ   اسٹینڈرڈ کونسل آف انڈیا (اے ایس سی آئی) نے آیوش مصنوعات کے  1229  گمراہ کن اشتہارات کی اطلاع دی ہے۔

 پروٹوکول یا ہدایات   ان مشکوک دعووں کے ساتھ   دوا کے  استعمال کی آیوش مصنوعات کو  محدود کرنے  اور طبی نگرانی میں کچھ دوائیں فروخت کرنے کے لئے  نافذ  کی گئی ہیں۔

ڈرگ اینڈ میجک ریمیڈیز قابل اعتراض اشتہارات (ایکٹ) 1954 اور اس کے تحت  قواعد میں  گمراہ کن اشتہارات کی ممانعت اور آیوش ادوایات سمیت  ادوایاتی معدے اور  دواؤں کے   مبالغہ آمیز دعوؤں اور اس میں ملوث لوگوں   (ڈی فالٹرز)  پر عائد  جرمانہ کی دفعات  شامل ہیں۔  ریاستی/یوٹی حکومتوں کو   ڈرگ اینڈ کاسمیٹک ایکٹ 1940 اورڈرگ اینڈ میجک ریمیڈیز  (قابل اعتراض اشتہارات) ایکٹ 1954 اور اس کے  تحت    بنائے گئے قوانین کے تحت   قانونی دفعات کو  نافذ کرنے کا   اختیار حاصل ہے۔

آیوش کی وزارت کی مرکزی شعبے کی اسکیم کے تحت   ملک کے مختلف حصوں میں قائم   آیوروید  ، سدھا، یونانی اور ہیومیوپیتھی   (اے ایس یو اینڈ ایچ)دواؤں کے    فارماکو وجیلنس  مراکز کو  متعلقہ ریاستی     ڈرگ لائسننگ اتھارٹی کو  گمراہ کن  اشتہارات کی نگرانی اور رپورٹ کرنے  اور  ڈرگ اینڈ کاسمیٹک  ایکٹ 1940 اور ڈرگز اینڈ میجک ریمیڈیز (قابل اعتراض اشتہارات) ایکٹ 1954  کی دفعات کے تحت   کارروائی کرنے    کا اختیار  دیا گیا ہے۔

میڈیا ریگولیٹرس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ عوامی مفاد میں   آیورویدک اور اس طرح کی  دیگر ادوایات کی  فروخت کو   فروغ دینے والے  غیر مہذب اشتہارات کی اشاعت کو روکا جاسکے۔   اس سلسلہ میں،اطلاعات و نشریات کی وزارت نے تمام میڈیا چیلنج کو  ہدایات/رہنما ہدایات  جاری کی ہیں کہ وہ   ایسے گمراہ کن اشتہارات اور نشریات سے پرہیز کریں جو ڈرگ اینڈ میجک ریمیڈیز  ایکٹ 1954  اور اس کے تحت قواعد کے منافی ہیں۔

آیوش کی وزارت نے 31 اگست 2018 کو   ایک ایڈوائزی جاری  کی تھی جو دوا  بنانے والوں   اور اشتہاری ایجنسیوں کو اے ایس یو  اور  ایچ ڈرگ کے   اشتہارات میں  سرکاری محکموں   یا اداروں کا  نام استعمال کرنے سے  باز  رکھ سکیں۔ نیز نومبر 2018 میں   سرکردہ اخبارات میں عام لوگوں کے لئے   احتیاط جاری کی گئی کہ   وہ  ایس  یو ایچ دواؤں کے  جعلی کالز  اور اشتہارات کا  شکار نہ بنیں۔

اسکے علاوہ ڈرگز رول 1945 کے ضابطہ 161 کی شق کے مطابق   اندرونی استعمال کے لئے  آیورویدک ، سدھا  اور یونانی دوائیوں کے کنٹینر کے لئے یہ لازمی کردیا گیا ہے کہ    ان پر  احتیاط   طبی نگرانی میں لیا جائے، کے الفاظ کے ساتھ واضح طور پر  انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں    لیبل لگایا جائے ۔

یہ اطلاع آیوش کے وزیر جناب  سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جوا ب میں دی۔

***********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-2997


(रिलीज़ आईडी: 1808450) आगंतुक पटल : 185
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Bengali , Gujarati , Tamil