پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بہار میں پنچایتوں کا کمپیوٹرائزیشن


راشٹریہ گرام سوراج ابھیان  اسکیم کے تحت ریاست بہار کی 531 گرام پنچایتوں (جی پی) کے لیے کمپیوٹر منظور کیے گئے ہیں

Posted On: 22 MAR 2022 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی:22؍مارچ2022: پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ چودھویں مالیاتی کمیشن کے تحت گاؤں میں لوگوں کو بنیادی خدمات اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بہار کی گرام پنچایتوں (GPs) کو20-2019 کے دوران 5674.70 کروڑ کے گرانٹس جاری کیے گئے تھے۔

 

چونکہ پنچایت ریاست کا معاملہ ہے، اس لیے گرام پنچایتوں (GPs) میں کمپیوٹرائزیشن کی سیچوریشن بنیادی طور پر ریاستوں کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے ریاست بہار میں کمپیوٹرائزیشن کی سیچوریشن کے لیے وزارت کی طرف سے کوئی ٹائم لائن طے نہیں کی جا سکتی ہے۔ تاہم پنچایتی راج کی وزارت محدود پیمانے پر اپنی اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے بہار سمیت ریاستوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی اسکیم کے تحت ریاست بہار کو 531 گرام پنچایتوں (جی پی) کے لیے کمپیوٹر کی منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت متحدہ/بنیادی گرانٹس کو گرام پنچایتیں متعلقہ گرام پنچایتوں میں کمپیوٹر کے لیے بھی استعمال کر سکتی ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق بہار میں 547 گرام پنچایتوں کے پاس کمپیوٹر نہیں ہیں۔ ضلع وار معلومات مرکزی سطح پر برقرار نہیں رکھی جاتی ہیں۔

 

************

ش ح۔م ع۔ع ن

(U: 3022)


(Release ID: 1808449) Visitor Counter : 161


Read this release in: English