پنچایتی راج کی وزارت
اوڈیشہ کی پنچایت کے لیے مختص فنڈز
پچھلے تین سالوں کے دوران ریاست اڈیشہ میں پنچایتی راج اداروں کے لیے چودھویں اور پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت 6931.07 کروڑ روپے بطور گرانٹس مختص کیے گئے تھے
प्रविष्टि तिथि:
22 MAR 2022 5:35PM by National
نئی دہلی:22؍مارچ2022: پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ گزشتہ تین سال کے دوران ریاست اڈیشہ میں پنچایتی راج اداروں کے لیے چودھویں اور پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت 6931.07 کروڑ روپے کی رقم بطور گرانٹس مختص کی گئی تھی۔ مختص کردہ گرانٹس میں سے 6415.98 کروڑ روپے پنچایتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کیے گئے جس میں پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، فضلہ کا انتظام، کمیونٹی کے اثاثوں کی دیکھ بھال، سڑکوں، فٹ پاتھوں کی دیکھ بھال، اسٹریٹ لائٹ فراہم کرنا اور اس طرح کے دیگر کام شامل ہیں۔ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان ((آر جی ایس اے) اور پنچایتوں کی ترغیبات (آئی او پی) کی اسکیموں کے تحت ریاست میں پنچایتی راج اداروں کو مضبوط کرنے اور اچھے ترقیاتی کام کرنے والی پنچایتوں کو ترغیبات دینے کے لیے، جس کے لیے انہیں قومی پنچایت ایوارڈز کے تحت نوازا گیا ہے، تین سال کے دوران اڈیشہ کی ریاستی حکومت کو 10.10 کروڑ روپے جاری کیے گئے (اسکیموں کے تحت کوئی پیشگی رقم مختص نہیں کی جاتی ہے)۔ پنچایتی راج کی وزارت کی اسکیموں کے تحت کسی بھی اضلاع کو فنڈز جاری نہیں کیے گئے ہیں جن میں کالاہنڈی اور نواپاڑا کے اضلاع بھی شامل ہیں۔
************
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 3021)
(रिलीज़ आईडी: 1808448)
आगंतुक पटल : 142
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English