بجلی کی وزارت

"گو الیکٹرک" مہم

Posted On: 22 MAR 2022 5:13PM by PIB Delhi

بجلی کی وزارت نے 19 فروری 2021 کو "گو الیکٹرک" مہم کا آغاز کیا تھا۔ اس مہم کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کو اپنانے کے فوائد کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے جس میں الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت کو بڑھانے کے لیے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات اور الیکٹریکل کوکنگ شامل ہیں۔ یہ مہم ریاستوں میں پبلک چارجنگ انفراسٹرکچر شروع کرنے سے متعلق سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے لیے ریاستوں کی طرف سے نامزد ریاستی نوڈل ایجنسیوں (ایس این اے) کے ذریعے نافذ کی جارہی ہے۔ اس مہم کے تحت عوام سے رابطہ قائم کرنے اور الیکٹرک اپنانے کا پیغام عام کرنے کے لیے ورکشاپس، ویبینارز، تکنیکی مذاکرات، سیمینارز اور روڈ شوز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس مہم کے نتیجے میں خام تیل کے درآمدی خرچ میں کمی آئے گی کیوں کہ زیادہ سے زیادہ صارفین اگلے عشرے میں نئی گاڑیاں خریدتے وقت ای وی کو ترجیحی انتخاب کے طور پر اپنا رہے ہیں۔

الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) کاربن اخراج کا باعث نہیں بنتیں۔ ای وی کو بورڈ بیٹریوں پر چارج کرنے کے لیے گرڈ سے بجلی کی ضرورت پڑتی ہے۔ قابل تجدید توانائی کے تیزی سے اضافے کے ساتھ تھرمل پیداوار میں مجموعی بجلی مکس میں کمی متوقع ہے جس سے مستقبل میں کاربن کے اخراج کی شدت میں مزید کمی آئے گی۔

یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3019



(Release ID: 1808363) Visitor Counter : 110


Read this release in: English