سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی اور ای بی سی طلبہ کے لیے پوسٹ  میٹرک اسکالرشپ

Posted On: 22 MAR 2022 4:59PM by PIB Delhi

حکومت نے مارچ 2020 میں ایس سی طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم پر نظر ثانی کی ہے تاکہ اس اسکیم کے نفاذ کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

ایس سی طلبہ کے لیے نظر ثانی شدہ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ میں لاگو ہونے والی اہم تبدیلیاں درج ذیل ہیں:

  1. فنڈنگ پیٹرن کو ریاستوں کی عہد بستہ ذمہ داری کے تصور سے تبدیل کرکے مرکز اور ریاستوں کے درمیان 60:40 (شمال مشرقی ریاستوں کے معاملے میں 90:10) کے مقررہ اشتراک کے تناسب پر نظر ثانی کی گئی ہے اور اس طرح ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان مالی بوجھ کافی حد تک کم ہو گیا ہے۔
  2. 2021-22 کے بعد ڈی بی ٹی کی جانب سے براہ راست طلبہ کے کھاتوں میں مرکزی حصہ کی ادایگی۔
  • iii. غریب ترین گھرانوں کی کوریج پر توجہ۔
  • iv. درخواست، پروسیسنگ اور تقسیم کے لیے مقررہ ٹائم لائن۔
  1. تیز تر پروسیسنگ، زیادہ شفافیت، اداروں کی جانب سے دہرے پن اور غلط دعووں پر قابو پانے وغیرہ کے لیے عمل کو آسان بنانا۔

یہ وزارت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی اسکیم پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ 2021-22 سے حکومت نے اس اسکیم کو او بی سی اور دیگر کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے ساتھ ایک امبریلا اسکیم کے تحت شامل کیا ہے جس کا نام او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی (پی ایم-یسسوی) کے لیے درخشاں بھارت کے لیے پی ایم ینگ اچیورز اسکالرشپ ایوارڈ اسکیم ہے۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3015




(Release ID: 1808356) Visitor Counter : 123


Read this release in: English