ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ای- کچرے کا بندوبست
Posted On:
21 MAR 2022 3:53PM by PIB Delhi
ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نےآج راجیہ سبھا میں بتایا کہ ای-ویسٹ مینجمنٹ ضابطے 2016 کے تحت ای پی آر کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے الیکٹریکل اور الیکٹرانک آلات (ای- ای-ای) کی 21قسموں کو نوٹی فائڈ کیا گیا ہے۔اپنی زندگی کے آخر میں یہ نوٹی فائڈ کئے گئے ای –ای – ای ویسٹ بن گئے ہیں۔ای-ویسٹ پیدا کرنے کے تخمینے کے لئے معلوماتی ڈاٹا 18-2017 کے مالی سال سے ہی دستیاب ہیں اورقومی سطح پر بھی دستیاب ہیں 18-2017 ، 19-2018 اور 20-2019 کے مالی سال کے لئے قومی سطح کی ای –ویسٹ تیار کرنے سے متعلق معلومات نیچے ٹیبل میں دی گئی ہے:
نمبرشمار
|
مالی سال
|
تیارکیا گیا( ٹن میں)
|
1.
|
2017-2018
|
7,08,445
|
2.
|
2018-2019
|
7,71,215
|
3.
|
2019-2020
|
10,14,961.2
|
خطرناک اور دیگر کچروں کی درآمد اور برآمدکو وزارت کی جانب سے نوٹیفائیڈ کئے گئے 2016 کے خطرناک اور دیگر کچروں (مینجمنٹ اور ٹرانس باؤنڈری موومنٹ) ضابطوں کے تحت منضبط کیا گیا ہے۔ حکومت نے مذکورہ ضابطوں کے جدول VI (بیسل نمبر اے 1180 )میں ای –ویسٹ کو شامل کرکے ملک میں ای –ویسٹ کی درآمد پر پابندی لگادی تھی۔ ای –کچرے کو تیار کرنے میں اضافے کی وجہ سے سابقہ سالوںمیں ملک میں ای – ای – ای کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
حکومت کے پاس پہلے ہی ایک نظام ہے تاکہ ای-ویسٹ (مینجمنٹ ) ضابطے 2016 کے مطابق پروڈیوسرز / پروڈیوسرریسپانسبلٹی آرگنائزیشن ( پی آر اوز ) سے متعلق ای پی آر کی ذمہ داریوں کی نگرانی کی جاسکے ۔موجودہ ای پی آر اہداف حسب ذیل ہیں:
نمبرشمار
|
سال
|
ای-ویسٹ کلکشن ٹارگیٹ (وزن)
|
(i)
|
2017-2018
|
10% of the quantity of waste generation as indicated in Extended Producer Responsibility Plan.
|
(ii)
|
2018-2019
|
20% of the quantity of waste generation as indicated in in Extended Producer Responsibility Plan.
|
(iii)
|
2019-2020
|
30% of the quantity of waste generation as indicated in in Extended Producer Responsibility Plan.
|
(iv)
|
2020-2021
|
40% of the quantity of waste generation as indicated in in Extended Producer Responsibility Plan.
|
(v)
|
2021-2022
|
50% of the quantity of waste generation as indicated in in Extended Producer Responsibility Plan.
|
(vi)
|
2022-2023
|
60% of the quantity of waste generation as indicated in in Extended Producer Responsibility Plan.
|
(vii)
|
2023 onwards
|
70% of the quantity of waste generation as indicated in in Extended Producer Responsibility Plan.
|
ضابطے سی پی سی بی کے ذریعہ ای –ویسٹ کی ای پی آر کی نگرانی فراہم کرتے ہیں۔جس کے لئے آن لائن پورٹل تیار کیا گیاہے ،جس میں ہر پروڈیوسر / پی آر او کے ہدف کو مناسب طور پر ضابطوں کے جدول -1 میں شامل کئے گئے اشیا کی ، ان کی پروڈکشن ڈاٹا کی بنیاد پر ذمہ داری سونپی گئی ہے۔موجودہ ضابطوں کی شقوں کے مطابق غلطی کرنے والے پروڈیوسرز / پی آر او پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور پینلٹی کے بعد بھی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی۔22-2021 کے مالی سال میں ای پی آر اہداف کی 50سے 40فیصد تک نظرثانی کی گئی تھی اور یہ نظرثانی عالمی وبا کے پیش نظر اور صنعت سے موصول ہوئی نمائندگیوں پر مبنی تھی ۔
*************
ش ح ح ا۔۔رم
(22-03-2022)
U-2971
(Release ID: 1808048)
Visitor Counter : 162