ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
شہروں میں گھریلو مضر فضلہ کا انتظام
Posted On:
21 MAR 2022 3:55PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں دی ہے کہ ٹھوس فضلہ انتظام (ایس ڈبلیو ایم) قانون 2016 کے مطابق، ہر فضلہ پیدا کرنے والے کو ٹھوس فضلہ کو تین الگ الگ جگہوں یعنی بائیو ڈیگریڈیبل، نان بائیوڈیگریڈیبل اور گھریلو خطرناک کچرے میں الگ کرنا اور ذخیرہ کرنا ہوتا ہے اور الگ الگ کچرے کو مجاز کچرے چننے والوں یا فضلہ اکٹھا کرنے والوں کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں مقامی حکام کی طرف سے وقتاً فوقتاً ہدایت یا اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں۔ مردم شماری کے قصبوں اور شہری اجتماعات کے مقامی حکام اور گاؤں کی پنچایتوں کو گھریلو مضر فضلہ کے لیے فضلہ جمع کرنے کے مراکز قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ یا آلودگی کنٹرول کمیٹی (ایس پی سی بی/ پی سی سی) کو ان کے متعلقہ دائرہ اختیار میں مقامی اداروں کے ذریعے اپنی ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں وار میں ٹھوس فضلہ انتظام قانون کی دفعات نافذ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کی انتظامیہ کو ایس ڈبلیو ایم قانون کے مطابق، ایک ریاستی سطح کا مشاورتی بورڈ تشکیل دینا ہے، جو قواعد کے نفاذ سے متعلق معاملات کا جائزہ لے اور ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقےکی انتظامیہ کو ایسے اقدامات اٹھانے کے لیے مشورہ دے جو ان قواعد کے موثر اور مناسب نفاذ کے لیے ضروری ہیں۔
سوچھ بھارت مشن اربن( ایس بی ایم یو) اور سوچھ بھارت مشن گرامین کے تحت ٹھوس کچرے کے انتظام کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اضافی مرکزی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ کوڑے سے پاک شہروں کے لیے اسٹار ریٹنگ پروٹوکول کے مطابق، کچرے کو خشک کچرے، گیلے کچرے اور سینیٹری اور گھریلو خطرناک فضلے میں الگ کرنا، پورے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ویلیو چین میں مجموعی تشخیص کے لیے رکھاجاتا ہے۔ سینیٹری اور گھریلو مضر فضلہ کی پروسیسنگ 5 اور 7 اسٹار شہروں کے لیے ایک پر جوش اشارے ہے۔
گھریلو مضر فضلہ کو ٹھکانے لگانے کا انتظام سالڈ ویسٹ مینجمنٹ قانون ، 2016 کے تحت کیا جاتا ہے۔ ہریانہ، مہاراشٹر، اور چندی گڑھ کی مرکزی ریاستوں میں جمع کی گئی ٹھوس فضلہ انتظام پر سالانہ رپورٹوں میں متعلقہ ایس پی سی بی/ پی سی سی کی طرف سے مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق گھریلو مضر فضلہ کو الگ الگ تھیلوں میں جمع کیا جاتا ہے۔
****************
(ش ح ۔ج ق۔رض )
U NO: 2970
(Release ID: 1808042)
Visitor Counter : 293