جل شکتی وزارت
ملاپیریار ڈیم کی حفاظت
प्रविष्टि तिथि:
21 MAR 2022 6:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21 مارچ ،2022
ملاپیریار ڈیم سمیت ملک کے تمام بڑے ڈیم'مخصوص ڈیموں' کے زمرے کے تحت ڈیم سیفٹی ایکٹ 2021 کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ مزید تفصیلات نیچے دئے گئے لنک کے ذریعہ حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ڈیم سیفٹی ایکٹ، 2021 میں 'مخصوص ڈیموں' کے علاوہ ڈیموں کے حفاظتی پہلوؤں کے لیے بھی دفعات شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے پانی، ماحولیات اور صحت کے لئے یونیورسٹی – انسٹی ٹیوٹ (یو این یو- آئی این ڈبلیو ای ایچ ) کی گیارہویں سیریز رپورٹ میں ‘‘پانی ذخیرہ کرنے کا بنیادی ڈھانچہ: ایک ابھرتا ہوا عالمی خطرہ’’ کے عنوان سے ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے ۔یہ رپورٹ ملاپیریار ڈیم کے بعض حفاظتی خدشات کا ذکر کیا گیا ہے۔
البتہ جہاں تک ملاپیریار ڈیم کا تعلق ہے، معزز سپریم کورٹ نے 07.05.2014 کے فیصلے کے ذریعے تین رکنی نگراں کمیٹی تشکیل دی۔ یہ کمیٹی حفاظتی نقطہ نظر سے ڈیم کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہی ہے۔ مزید برآں، حال ہی میں نافذ کردہ ڈیم سیفٹی ایکٹ 2021 نے ملا پیریار ڈیم سمیت تمام 'مخصوص ڈیموں' کی جامع ڈیم حفاظتی جانچ کے لیے انتظامات کو فعال بنایا ہے۔
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔
****
ش ح ۔ا م۔
U:2929
(रिलीज़ आईडी: 1807975)
आगंतुक पटल : 129
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English