وزارتِ تعلیم

نِپُن بھارت اسکیم

Posted On: 21 MAR 2022 3:42PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارتِ تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے  محکمے نے 5 جولائی ، 2021 ء کو مرکز کی سرپرستی والی اسکیم سمگر شِکشا کے تحت بنیادی خواندگی اور عدد شناسی  کے قومی مشن کا آغاز کیا تھا ، جسے نیشنل انیشئیٹیو  فار پروفیشئنسی  اِن ریڈنگ  وِد انڈر اسٹینڈنگ  اینڈ  نیومیریسی  ( نِپُن بھارت ) کا نام دیا گیا ہے ۔

مشن کا مقصد  پرائمری کلاسوں  میں بنیادی  خواندگی اور عدد شناسی   کو حاصل کرنا  اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سبھی بچے  پڑھنے  ، لکھنے اور عدد شناسی میں اپنے کلاس کی سطح کی صلاحیت پوری طرح حاصل  کر لیں ۔  مشن میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے قابل عمل  ترجیحات اور ایجنڈا فراہم کیا گیا ہے تاکہ  تیسرے درجے تک کا ہر بچہ بنیادی  سطح کی خواندگی اور عدد شناسی کی صلاحیت کے ہدف کو حاصل کر سکے ۔

نِپُن بھارت مشن کے نفاذ کے لئے تفصیلی رہنما خطوط تیار کئے گئے ہیں ، جس میں بال واٹیکا سے 9 سال کی عمر  تک کے بچوں میں  بچوں کے لئے بنیادی خواندگی اور عدد شناسی  کا لکشیہ یا ہدف شامل ہے ۔ نپن بھارت مشن کے نفاذ کے لئے رہنما خطوط محکمے کی مندرجہ ذیل  ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کئے گئے ہیں :

https://dsel.education.gov.in/sites/default/files/NIPUN_BHARAT_GUIDELINES_EN.pdf

          طلباء کے ذریعے  حاصل کردہ صلاحیتوں کا جائزہ لینے اور آموزشی نتائج کا جائزہ لینے کی خاطر 12 نومبر ، 2021 ء کو ملک گیر سطح پر  ریاستی حکومت کے اسکولوں ، سرکاری امداد والے اسکولوں ، پرائیویٹ غیر امداد والے تسلیم شدہ اسکولوں ، مرکزی حکومت کے اسکولوں کے تیسری ، پانچویں ، آٹھویں اور دسویں کلاس کے بچوں  کا کامیابی کا قومی سروے کیا گیا تھا ۔

          مذکورہ معلومات تعلیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ  انپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 2925



(Release ID: 1807969) Visitor Counter : 208


Read this release in: English