وزارتِ تعلیم

نو بھارت خواندگی پروگرام

Posted On: 21 MAR 2022 3:46PM by PIB Delhi

          حکومتِ ہند  نے مرکز کے زیر سرپرستی ایک اسکیم کو منظوری دی ہے ، جس کا نام ہے ، ’’ نیو انڈیا لٹریسی پروگرام   ( این آئی ایل پی ) ‘‘ یعنی ’’ نئے بھارت کا خواندگی پروگرام ‘‘ ، جس کا مقصد 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے نا خواندہ لوگوں میں خواندگی  کو فروغ دینے کی خاطر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرنا اور  23-2022 ء سے 27-2026 ء تک کے عرصے میں اسکیم کو نافذ کرکے 5 کروڑ سے زیادہ نا خواندہ لوگوں کا احاطہ کرنا ہے ۔ اس اسکیم کو مرکزی حکومت کے  700.00 کروڑ روپئے کی حصہ داری  کے ساتھ 1037.90 کروڑ روپئے  کے فنڈ کے ساتھ منظوری دی گئی ہے ۔ اس میں  ریاستوں کی حصہ داری 337.90 کروڑ روپئے ہو گی ۔ اسکیم کے پانچ  عناصر ہیں  ، جن میں بنیادی خواندگی  و عدد شناسی ، زندگی کے لئے اہم  صلاحیت کا فروغ ، بنیادی تعلیم اور  تعلیم جاری رکھنا شامل ہیں ۔ 

          این آئی ایل پی کی اہم  خصوصیات میں  ( 1 ) اسکولی طلباء ، اعلیٰ تعلیمی  اداروں کے سروس سے پہلے  کے طلباء ( ایچ ای آئی ) اسکولی اساتذہ  ، آنگن واڑی  اور آشا ورکر ، این وائی کے ایس  ، این ایس ایس  ، این سی سی کے رضا کاروں کی شرکت ہو گی  ، ( 2 ) اسکولوں کو اسکیم نافذ کرنے والے یونٹ ہوں گے ، ( 3 ) آئی سی ٹی کا  استعمال اور ’’ آن لائن تدریس  و آموزش اور تجزیہ کے نظام ‘‘ کے ذریعہ  اسکیم کا آن لائن نفاذ ، ( 4 ) ڈجیٹل  موڈ کے ذریعے  جیسے ٹی وی ، ریڈیو ، سیل فون پر مبنی مفت / اوپن سورس ایپ / پورٹل  وغیرہ  جیسے وسائل کا استعمال ، ( 5 ) ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ این آئی او ایس  / ایس آئی  او ایس کے ذریعہ آموز گاروں کا تجزیہ  ؛ او ٹی ایل اے ایس کے ذریعہ مطالبہ پر تجزیہ  اور ای – سرٹیفکیٹ  کا اجراء ، ( 6  ) نمونے والے کامیابی  کے سروے اور ( 7 ) آن لائن  ایم آئی ایس  شامل ہیں ۔

          یہ معلومات آج تعلیم کی وزیر مملکت  محترمہ اَن پورنا  دیوی نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) 

U. No. 2921



(Release ID: 1807961) Visitor Counter : 153


Read this release in: English