ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پلاسٹک کے فضلے کے لیے توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری کی صورتحال
Posted On:
21 MAR 2022 3:52PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں یہ معلومات دی ہے کہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے پلاسٹ پیکیجنگ کو لے کر توسیعی پروڈیوسروں کی ذمی داری کے تعلق سے 16فروری 2022ء کو پلاسٹک فضلہ انتظامی ترمیمی قانون 2022 پر گائیڈ لائنز جاری کردی ہے۔
پلاسٹک فضلہ انتظامی قانون 2016 کے مطابق مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی)کے ذریعے اب تک 311برانڈ مالکان اور 4پروڈیوسرز کو رجسٹریشن جاری کیا گیا ہے۔فہرست سی پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔رجسٹرڈ اداروں کا ای پی آر ہدف 7.5لاکھ ٹن فی سال ہے۔دستیاب اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 15.8لاکھ ٹی پی اے پلاسٹک کچرے کو ری-سائیکل کیا جاتا ہے اور 1.67لاکھ ٹی پی اے کو 20 ریاستوں میں سیمنٹ بھٹوں میں مشترکہ طورپر پروسیس کیا جاتا ہے۔
پلاسٹک پیکیجنگ پر توسیعی پروڈیوسر ذمہ داری (ای پی آر)کے تعلق سے اُصول و ضوابط کے مطابق مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ خود یا کسی نامزد ایجنسی کے ذریعے نگرانی اور روزانہ کے آڈِٹ کے توسط سے پروڈیوسر ، درآمد کاروں برانڈ -مالکان اور پلاسٹک فضلہ پروسیسر کی کارکردگی کی تصدیق کرے گا، جب وہ مناسب سمجھے ۔کسی ریاست؍مرکز کے زیر انتظام ریاست میں کام کرنے والے پروڈیوسر ،درآمدکار برانڈ مالکان اور پلاسٹک فضلہ پروسیسر کے معاملے میں مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ، اگر ضروری ہو ، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ یا آلودگی کنٹرول کمیٹی کو کارروائی کرنے کے احکامات دے سکتا ہے۔
************
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 2935)
(Release ID: 1807872)