محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی آئی جی اور پلیٹ ورکرس کے لئے التزامات کا نفاذ

Posted On: 21 MAR 2022 3:52PM by PIB Delhi

محنت و روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ سماجی تحفظ ضابطہ 2020 پارلیمنٹ کے ذریعے بنائے گئے چار محنت سے متعلق ضابطوں میں سے ایک ہے۔’’مزدور‘‘آئین کی فہرست میں ہے اور مزدوروں سے متعلق ضابطوں کے تحت مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ ریاستی سرکاروں کے ذریعے بھی قانون بنائے جانے کی ضرورت ہے۔سماجی تحفظ قانون 2020کی عمل آوری کی سمت میں ایک قدم کے طورپر سماجی تحفظ ضابطہ (مرکزی)2020اور سماجی تحفظ ضابطہ (ملازمین معاوضہ)(مرکزی2021) کو عوام کی مشاورت کے لئے ماقبل شائع کردیا گیا ہے۔دستیاب اطلاع کے مطابق 21ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں نے مذکورہ قانون کے تحت ضابطوں کا مسودہ ماقبل شائع کردیا ہے۔یہ ضابطہ ابھی لاگو نہیں ہوا ہے۔

سماجی تحفظ ضابطہ 2020میں پہلی بار جی آئی جی اور پلیٹ فارم ورکرز سے متعلق التزامات پیش کئے گئے ہیں۔ضابطے میں جی آئی جی اور پلیٹ فارم ورکرز کے لئے منصوبوں کی تعمیر کے توسط سے  سماجی تحفظاتی فوائد کا تصور کیا گیا ہے اور اسے ملازمین کے  پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن(ای پی ایف او) کے توسط سے لاگو کیا جاسکتا ہے اور ملازمین ریاستی  انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی)جو اب تک منظم سیکٹر کے ملازمین کو سماجی تحفظ کا فائدہ فراہم کرتے ہیں۔کوڈ کے تحت ایک سماجی تحفظ فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے اور فنڈ کے ذرائع میں سے ایک ایگریگیٹر کے سالانہ کاروبار کے ایک سے دو فیصد کا تعاون ہے، جو ایسے ملازمین کے لئے ایگریگیٹر کے ذریعے ادا کی گئی یا قابل ادا رقم کی 5فیصد حد کے ماتحت ہے۔

 

************

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 2934)


(Release ID: 1807857) Visitor Counter : 126


Read this release in: English