اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی فرقے کی خواتین کے لئے تجزیاتی و صلاحیت سازی منصوبہ

Posted On: 21 MAR 2022 4:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی:21؍مارچ2022:

اقلیتی امور کے مرکزی جناب مختار عباس نقوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوا ل کے تحریری میں جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ اقلیتی امور کی وزارت پلیس منٹ سے جڑے منصوبوں کے توسط سے صلاحیت سازی کی پہل کرتا ہے۔جیسے سیکھو اور کماؤ(ایس اے کے)اور نئی منزل (این ایم)۔ سیکھو اور کماؤ اسکیم کا مقصد اقلیتی فرقے کے نوجوانوں (45-14سال کی عمر کے زمرے میں)کی صلاحیت کو اُن کی اہلیت، موجودہ اقتصادی رجحانات اور بازاری صلاحیت کی بنیاد پر متعدد  جدید نصاب میں آگے بڑھانا ہے، تاکہ انہیں قابل آمدنی روزگار مل سکے یا وہ خود اپنا روزگار  کرنے کے اہل ہوسکیں۔

اسکیم میں مجموعی ہدف کا 33فیصدخواتین مستفدین کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔یہ اسکیم ستمبر 2013ء میں شروع کی گئی تھی اور اب تک تقریباً 4.60لاکھ مستفدین کو اس کے تحت تربیت دی جاچکی ہے۔اس میں سے 2.64لاکھ خاتون مستفدین(مجموعی تربیت یافتگان 58فیصد)کو تربیت دی جاچکی ہے۔سیکھو اور کماؤکے تیسرے پہلو  کے اثرات کا تجزیہ 2020ء میں کیا گیا تھا۔ اثرات کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جواب دینے  والوں میں سے زیادہ تر لوگوں نے اسکیم میں تربیت حاصل کرنے کے بعد صلاحیت سازی میں بہتری کی اطلاع دی۔تربیتی پروگرام سے گزرنے کے بعد زیادہ تر جواب دہندگان (82فیصد)نوکری کی فطرت سے مطمئن تھے۔

’نئی منزل‘اسکیم کا مقصد 35-17سال کی عمر کے 6اعلان شدہ اقلیتی فرقوں کے اقلیتی نوجوانوں (مردو خاتون دونو)کو مستفید کرنا، جن کے پاس رسمی طور پر اسکول چھوڑنے کی سند نہیں ہے، یعنی اسکولی زمرے کے لوگ –ڈراپ آؤٹ یا مدارس جیسے کمیونٹی تعلیم اداروں میں ، جنہوں نے تعلیم حاصل کی، اسکیم کے تحت مستفدین کی نشستوں کا 30 فیصد بچیوں ؍خاتون امیدواروں کے لئے اور 5فیصد نشستیں اقلیتی فرقے کے معذور افراد کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ یہ اسکیم مستفدین کو بہتر روزگار اور روزی روٹی حاصل کرنے میں اہل بنانے کے لئے بنیادی تعلیم (درجہ 8 یا 10)اور ہنرمندی کا ایک اشتراک پیدا کرتی ہے۔ یہ اسکیم منتخب شدہ پروجیکٹوں پر عمل آوری کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے)کے توسط سے چلائی جاتی ہے، جنہیں تنظیموں کے لئے دلچسپی کی بنیاد پر مدعو کرکے ایک شفاف عمل کے ذریعے فہرست بند کیا جاتا ہے۔

اسکیم کے تحت قیام کے بعد سے کل 98697 مستفدین (مردو خاتون دونوں)کو نامزد کیا گیا تھا، جن میں سے 39653خاتون امیدواروں کو صلاحیت سازی کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا تھا۔

اقلیتی امور کی وزارت خواتین میں قیادت کی ترقی کے لئے معلومات ، آلات اور تکنیک مہیا کرکے اقلیتی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان میں اعتماد بڑھانے کے لئے نئی روشنی اسکیم بھی نافذ کرتی ہے۔یہ 18سال سے 65سال کی عمر گروپ کے درمیان اقلیتی فرقے کی خواتین کے لئے منعقد ایک پروگرام ہے۔تربیت ماڈیول میں خواتین کے لئے پروگرام، صحت اور صاف صفائی، خواتین کے قانونی اختیارات، مالی خواندگی، ڈیجیٹل خواندگی، سوچھ بھارت، جیون کوشل اور سماجی اور رویے کی تبدیلی سے متعلق شعبے شامل ہیں۔اس منصوبے کے تحت اب تک 4.35لاکھ خواتین مستفید ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ وزارت کو ایک مربوط منصوبے کے لئے منظوری ملی ہے، جس کا نام ہے ’پردھان منتری وراثت کا سموردھن(پی ایم وِکاس)‘۔ پی ایم وِکاس اسکیم کاریگر فرقوں، خواتین اور نوجوانوں پر خصوصی زور دینے کے ساتھ اقلیتوں کو سماجی –اقتصادی بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔اسکیم کے کل اہداف میں سے کم سے کم 33فیصد خواتین کے لئے محفوظ ہے۔ اسکیم کی اکائیوں میں سے ایک کا مقصد خواتین کو خصوصی طور سے کاروباری اور قیادت میں مدد فراہم کرنا ہے، جس میں خواہش مند خاتون کاروباریوں کو کاروباری ترقیاتی ماڈیول پر تین ہفتے (100گھنٹے)کی گہری تربیت فراہم کی جائے گی۔کاروباری شکل میں تربیت یافتہ ان خواتین میں سے 10 فیصد کو اُن کے قائدانہ صلاحیت کی بنیاد پر بزنس مینٹرز بنانے کے لئے بھی منتخب کیا جائے گا۔ان کاروباری مشیروں؍نمائندوں کو 30 دن (240گھنٹے)کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

 

************

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 2939)


(Release ID: 1807833)
Read this release in: English