وزارت دفاع

نئے دفاعی منصوبوں  کا آغاز

Posted On: 21 MAR 2022 2:38PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 21 مارچ، 2022 کو راجیہ سبھا میں مس سروج پانڈے کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے درج ذیل معلومات فراہم کیں:

یکم اکتوبر 2021 سے سات نئے دفاعی پبلک سیکٹر کے منصوبوں کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے تحت ملک میں جدید اسلحے اور گولہ بارود بنانے کے لیے گزشتہ سات سالوں میں اسلحہ فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کی 41 پیداواری اکائیوں کو بدلا گیا۔ اس کے علاوہ، دفاعی صنعت کا شعبہ جو ابھی تک پبلک سیکٹر کے لیے ریزرو ہوا کرتا تھا، اسے مئی 2001 میں ہندوستانی پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کے لیے 100 فیصد کھول دیا گیا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں، حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کل 214 دفاعی صنعتی لائسنس بھی جاری کیے، جن میں سے 43 صنعتوں نے پیداوار کا کام شروع کر دیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں ’میک ان انڈیا‘ پروگرام کے تحت پالیسی سے متعلق کئی پہل کی ہے اور  ملک میں مینوفیکچرنگ انڈرٹیکنگ اور پرائیویٹ صنعتوں کے کام کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اصلاحات بھی کیے گئے ہیں، جس کے لیے انہیں دفاعی ساز و سامان کی دیسی ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچر کی ترغیب دی گئی۔ حکومت کے ذریعے درج ذیل قدم اٹھائے گئے ہیں:

  • صنعت کی قیادت میں ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ کے لیے 18 بڑے پلیٹ فارموں کا اعلان۔
  • سروسز کے کل 209 سامانوں کی دو ’مثبت دیسی فہرستوں‘ اور ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ (ڈی پی ایس یو) کے کل 2851 سامانوں کی ایک ’مثبت دیسی فہرست‘ کا نوٹیفکیشن، جس کے لیے ان کی ٹائم لائن ختم کے آگے درآمد کرنے پر پابندی ہوگی۔
  • ایم ایس ایم ای سمیت ہندوستانی صنعت کے ذریعے ملک کے اندر ہی سامان تیار کرنے کے لیے ’سریجن‘ نام کے پورٹل کی شروعات۔
  • اسٹارٹ اپس اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی شمولیت سے دفاعی مہارت کے لیے اختراعات (آئی ڈیکس) اسکیم کی شروعات۔
  • صنعتوں کے لیے لائسنس جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانا، تاکہ ان کی مدت کو زیادہ دنوں تک کے لیے بڑھایا جا سکے۔
  • اسلحوں فیکٹریوں کو خود مختار بنانے اور ان کی اثر انگیزی بڑھانے اور ترقی کے نئے امکانات کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے او ایف بی کو کارپوریٹ بنا دیا ہے اور اسے سات نئے دفاعی پبلک سیکٹر کے منصوبوں میں بدل دیا ہے۔
  • بنانے کے طریقوں کو آسان کر دیا گیا ہے۔
  • سرکاری خریداری (ہندوستان میں بنانے کو ترجیح) کے 2017 کے حکم نامہ کا نفاذ۔
  • دو دفاعی صنعتی گلیاروں کی تعمیر، ایک اتر پردیش میں اور دوسرا تمل ناڈو میں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 2903



(Release ID: 1807804) Visitor Counter : 136


Read this release in: English