وزارت دفاع

علاقائی شراکت داروں کے ساتھ بحری تعاون

Posted On: 21 MAR 2022 2:40PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 21 مارچ، 2022 کو راجیہ سبھا میں جناب وائی ایس چودھری کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

علاقے میں سبھی کے لیے تحفظ اور ترقی (ساگر) کے وژن کے مدنظر حکومت نے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ بحری تعاون  کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ ہندوستانی بحریہ (آئی این) کے جہاز اور طیارے بحر ہند کے خطہ (آئی او آر) میں باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں، تاکہ سمندری تحفظ میں اضافہ کیا جائے اور پیش آنے والی ضروریات کو پورا کیا جائے۔  وزیر اعظم کے ’ساگر‘ سے متعلق وژن کو بروئے کار لاتے ہوئے، ہندوستانی بحریہ نے ایچ اے ڈی آر راحتی سامان، کووڈ کی سپلائی اور غذائی اشیاء سے لدی کشتیوں کی آمد و رفت میں مدد کے لیے 16 دوست ممالک میں 08 مشن کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ بحری تعاون کو بڑھانے کے لیے، ٹریننگ، تکنیکی مدد، ہائیڈروگرافی کے شعبے اور بحری تحفظ سے متعلق کام کاج انجام دینے کے لیے کئی قسم کی پہل کی جا رہی ہے۔

ہندوستانی بحریہ نے اپنے جہازوں کے ذریعے بحر ہند کے خطہ میں موجودگی درج کرائی ہے اور بحری علاقوں سے متعلق بیداری میں اضافہ  کرنے، ملٹری چیلنجز سے نمٹنے، دوسرے ممالک کی بحریہ کے ساتھ تعاون کی پہل کو آگے بڑھانے،  اور قزاقی، منشیات/اسلحوں کی اسمگلنگ، قدرتی آفات وغیرہ سے نمٹنے کے لیے مستحکم نگرانی کے مقصد سے مشن پر مبنی تعیناتی کا کام کر رہی ہے۔ ہندوستانی بحریہ کی موجودگی خلیج عدن، خلیج فارس اور خلیج عمان، آبنائے ملاکا کی گزرگاہوں، وسطی اور جنوبی بحر ہند وغیرہ میں سال بھر رہتی ہے، جس میں طیاروں سے نگرانی بھی شامل ہے۔

گزشتہ دو سالوں میں، ہندوستانی بحریہ نے 16 بیرونی دوست ممالک میں اپنے آبی جہاز تعینات کیے ہیں۔ یہ جہاز سمندر میں 215 دنوں تک تعینات رہے، 3000 ملین ٹن سے زیادہ غذائی سامان، 300 ملین ٹن سے زیادہ سیال طبی آکسیجن، 900 کنسنٹریٹرز اور 20 آئی ایس او کنٹینرز پہنچانے کا کام کیا۔

بیرونی دوست ممالک کے ساتھ عملی رابطوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

 

سرگرمیاں

تفصیلات

(i)

مشترکہ خصوصی اقتصادی علاقوں کی نگرانی

مالدیپ، ماریشس اور سیشلز۔

موزمبیق کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کیے گئے

(ii)

باہمی تعاون پر مبنی گشت

بنگلہ دیش، انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ

(iii)

بیرونی دوست ممالک کے ساتھ بحری مشق

تفصیلات نیچے کے ضمیمہ میں دیکھیں

 

 

ضمیمہ

بیرونی دوست ممالک کے ساتھ کی گئی مشقوں کی تفصیلات نیچے کے جدول میں پیش کی گئی ہیں:-

 

نمبر شمار

ملک

مشق

مدت

دو طرفہ مشقیں

1.

آسٹریلیا

AUSINDEX

دو سال میں ایک بار

2.

بنگلہ دیش

IN-BN BILAT

سالانہ

3.

بنگلہ دیش

IN-BN SF Exercise

سالانہ

4.

فرانس

VARUNA

سالانہ

5.

انڈونیشیا

IND-INDO BILAT

سالانہ

6.

جاپان

JIMEX

دو سال میں ایک بار

7.

ملیشیا

IN-RMNBILAT

دو سال میں ایک بار

8.

مالدیپ

Ex Ekatha

سالانہ

9.

میانمار

IN-MN BILAT

سالانہ

10.

عمان

IN-RNOBILAT

دو سال میں ایک بار

11.

قطر

IN-QENFBILAT

دو سال میں ایک بار

12.

روس

INDRA Navy

دو سال میں ایک بار

13.

سعودی عرب

IN-RSNF Bilateral

سالانہ

14.

سنگاپور

SIMBEX

سالانہ

15.

سری لنکا

SLINEX

سالانہ

16.

سری لنکا

IN-SLN SF Ex

سالانہ

17.

یو اے ای

IN-UAENBILAT

دو سال میں ایک بار

18.

برطانیہ

KONKAN

سالانہ

19.

امریکہ

Ex Sangam (SF)

سالانہ

20.

امریکہ

SALVEX (Salvage)

سالانہ

21.

ویت نام

IN-VPN BILAT

سالانہ

کثیر جہتی مشقیں

1.

آسٹریلیا (سربراہ)، کثیر جہتی

KAKADU

دو سال میں ایک بار

2.

ہندوستان (سربراہ)، کثیر جہتی

MILAN

دو سال میں ایک بار

3.

انڈونیشیا (سربراہ)، کثیر جہتی

KOMODO

دو سال میں ایک بار

4.

آئی او این ایس ممبر ممالک

IONS Exercise

سالانہ

5.

اسرائیل (سربراہ)، کثیر جہتی

Mighty Shield

سالانہ

6.

جاپان، امریکہ

EOD Ex 2-JA

سالانہ

7.

امریکہ (سربراہ)، کثیر جہتی

CUTLASS Express

سالانہ

8.

امریکہ (سربراہ)، کثیر جہتی

IMX

سالانہ

9.

امریکہ، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک، فرانس، آسٹریلیا

WPNS

سالانہ

10.

امریکہ (سربراہ)، کثیر جہتی

RIMPAC

دو سال میں ایک بار

11.

امریکہ (سربراہ)، کثیر جہتی

Sea Dragon

سالانہ

12.

آسٹریلیا (سربراہ)، کثیر جہتی

Black Carillion

سالانہ

13.

آسٹریلیا، جاپان، امریکہ

MALABAR

سالانہ

14.

فرانس (سربراہ)، امریکہ، جاپان، آسٹریلیا، ہندوستان

La Perouse

سالانہ

15.

سنگاپور، تھائی لینڈ

SITMEX

سالانہ

16.

برازیل، جنوبی افریقہ

IBSAMAR

دو سال میں ایک بار

17.

سنگاپور، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک

MARISX

دو سال میں ایک بار

18.

امریکہ، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک

SEACAT

سالانہ

تینوں افواج کی مشقیں

1.

اے ڈی ایم ایم پلس ممالک

ADMM Plus

متعینہ وقت کے مطابق

2.

روس

INDRA (Tri Service)

دو سال میں ایک بار

3.

روس

VOSTOK

سالانہ

4.

تھائی لینڈ

Ex Cobra Gold

سالانہ

5.

امریکہ

Ex Tiger Triumph

سالانہ

 

 

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 2902

 

 

 



(Release ID: 1807778) Visitor Counter : 161


Read this release in: English