مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مرکز کے زیر انتظام اُن علاقوں کے لئے جہاں قانون ساز اسمبلیاں نہیں ہیں، ہاؤسنگ وشہری امور کی وزارت کی طرف سے  تشکیل دیئے گئے  ریرا کی شقوں کے تحت فروخت کے معاہدے کے ضابطے

Posted On: 21 MAR 2022 1:25PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ وشہری امور  کے وزیر مملکت  جناب کوشل کشور  نے  راجیہ سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام اُن علاقوں کے لئے جہاں قانون ساز اسمبلیاں نہیں ہیں، ہاؤسنگ و شہری امور کی وزارت  نے   ریئل اسٹیٹ (ضابطے اور ڈیولپمنٹ) قانون – 2016 (ریرا) کی  شقوں کے تحت فروخت کے معاہدے کے ضابطے تشکیل دیئے گئے ہیں اور انہیں  2016  میں  خود ، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ، لاگو کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔ اب سپریم کورٹ  کی ہدایت کے مطابق  اس وزارت  نے  ہر ریاست  کے  ہاؤسنگ  محکمے کے ساتھ صلاح ومشورہ کے بعد  اس بات کا اندازہ لگانے  کا عمل  شروع کیا ہوا ہے کہ آیا  ریاستوں کی طرف سے تیار کئے گئے  ضابطوں پر عمل  در آمد ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ  نوئیڈا ، گریٹر  نوئیڈا  میں رکے ہوئے  پروجیکٹوں کے معاملات کا نٹپارہ کرنے کے لئے ہاؤسنگ اور شہری  امور کی وزارت  کے سکریٹری  کی  چیئر  شپ کے تحت  اترپردیش کی سرکار نے   یمنا ایکسپریس اتھارٹی  تشکیل دی ہے، جو  اعلیٰ سطح کی ایک کمیٹی ہے۔ اس کے مطابق اترپردیش کی وزارت نے  ضروری کارروائی  کے لئے  اپنی سفارشات  بھیجی ہیں۔

 ریرا  میں  مکان خریدنے والوں کے مفاد  کی  حفاظت  کی گئی ہے ۔ ریرا  کی چوتھی شق کے تحت  ایک علیحدہ بینک اکاؤنٹ میں  الاٹیز  کی طرف سے  ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ کے لئے  لی جانے والی رقم کا 70  فیصد حصہ لامی طور پر جمع کرانا ہوگا۔ ریرا کے تحت  کسی پروموٹر کو  رقم واپس کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور اگر  ڈیولپر  مکمل کرنے میں ناکام رہتا ہے  یا  اپارٹمنٹ ، پلاٹ  کا قبضہ دینے میں ناکام رہتا ہے تو اُس وقت  اُسے رقم ،سود اور معاوضہ  کے ساتھ  واپس کرنا ہوگی ۔

 

****

(ش ح-اس - ق ر)

U-2895



(Release ID: 1807586) Visitor Counter : 143


Read this release in: English