ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
ڈیری کی صنعت کے لئے تربیت
Posted On:
16 MAR 2022 6:12PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ ا ور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) 2.0 (2016-2020) ا ور پی ایم کے وی وائی -3.0 ( 2020-21) کے توسط سے ، زرعی شعبے اور خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق شعبے سمیت تمام 37 شعبوں کے لئے تربیت فراہم کی ہے جس کے دوران ڈیری فارمنگ اور ڈبہ بندی سے متعلق روزگار کی مختلف شکلوں کا احاطہ کیا گیا ۔ 31-12-2021 تک ڈیری فارمنگ / ڈبہ بندی سے متعلق روزگار کی مختلف شکلوں میں تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 67894 ہوگئی ہے۔ ان میں قلیل مدتی تربیت (ایس ٹی ٹی) اور خصوصی پروجیکٹوں (ایس پی) سے متعلق پروگراموں کے تحت 17113 ا میدوار اور پی ایم کے وی وائی کے پیشگی علم کے اعتراف ( آر پی ایل) سے متعلق پروگرام کے تحت 50781 امیدوار شامل ہیں۔روزگار کی مختلف شکلوں کی تربیت کی مدت کی وضاحت کوالیفکیشن پیکس کے متعلقہ مثالی نصاب میں کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ ہنرمندی کے فروغ کی قومی کارپوریشن کے فیس پر مبنی ماڈل کے تحت 2018-19 سے 2021-22 کی مدت کے دوران (فروری 2022 تک) ڈیری کسان/ صنعت کار اور ڈیری مزدور کے روزگار کی شکلوں میں 31258 تربیتیں دی گئی ہیں۔
کاروبار قائم کرنے کی غرض سے امیدواروں میں صنعت کاری سے متعلق صلاحیتیں پیدا کرنے کے مقصد سے مختلف آزمائشی پروجیکٹس اس وزارت کے تحت ہنرمندی کے ا یکو نظام کے اداروں کے توسط سے نافذ کئے جارہے ہیں ۔ یہ آزمائشی پروجیکٹس ہیں (i)پردھان منتری یووا اودیامتا وکاس ابھیان (پی ایم- وائی یو وی اے)، (ii) چھ مقدس شہروں یعنی پندھار پور، پوری، وارانسی، ہری دوار، کولور اور بودھ گیا میں صنعت کا فروغ اوربہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباروں کی نگرانی، (iii)خاتون صنعت کاروں اور خواتین کے ذریعہ شروع کئے گئے اسٹارٹ اپس کو اقتصادی طور پر با اختیار بنانے سے متعلق آزمائشی پروجیکٹ ۔ اس کے علاوہ پی ایم کے وی وائی اسکیم میں کورس کے کلیدی نصاب کے ساتھ ساتھ انگریزی، قابل روزگار بنانے اور صنعت کاری ( ای ای ای) کے ا یک جز کے 155 گھنٹے کے تحت تربیت کالازمی بندوبست کیا گیا ہے ۔
اس کے علاوہ تربیت فراہم کرنے والے افراد (ٹی پیز) ، رہنمائی اور سرپرستی فراہم کرنے کے ساتھ سا تھ بنکوں سے روابط میں سہولت پیدا کرکے صنعت کاری کے قیام اور فروغ کے لئے امیدواروں کو معاونت بھی فراہم کرتے ہیں ۔
ایس ٹی ٹی اور خصوصی پروجیکٹوں ( ایس پی) سے متعلق پروگراموں کے تحت تربیت یافتہ 17113 امیدواروں میں سے ، 8757 امیدواروں (لگ بھگ 51 فیصد) کو ملازمت مل گئی ہے اورانہوں نے خود کا وزگار شروع کردیا ہے ۔ آر پی ایل تربیت یافتہ امیدواروں کے تعلق سے روزگار کی کوئی ہدایت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ہنرمندی کے فروغ کی قومی کارپوریشن کے فیس پر مبنی ماڈل کے تحت ، 2018-19 سے 2021-22 کی مدت کے دوران ( فروری 2022 تک) 29 فیصد ا میدواروں کو ڈیری سے متعلق روزگار کی شکلوں میں روزگار کے مواقع مل گئے ہیں ۔
*************
ش ح- ع م– ف ر
U. No.2884
(Release ID: 1807580)