دیہی ترقیات کی وزارت
پردھان منتری گرام سڑک یوجنا پر عمل در آمد
ننانوے فیصد مقررہ آبادیوں کو سبھی موسموں میں برقرار ر ہنے والا سڑک رابطہ فراہم کیا گیا ہے
Posted On:
15 MAR 2022 6:13PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی رنجن جیوتی نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا یکم (پی ایم جی ایس وائی-1) کا آغاز سبھی موسموں میں جاری رہنے والی ایک واحد سڑک کے ذریعہ دیہی کنکٹی وٹی فراہم کرنے کے مقصد سے بر وقت خصوصی مداخلت سے کیا گیا تھا، تاکہ جن آبادیوں کو مربوط کیا جاسکتا ہے، انہیں رابطے میں لایا جاسکے۔ اس کے لئے مردم شماری 2001 میں بتائی گئی آبادی سے متعلق اعداد وشمار سے مدد لی جاتی ہے۔
10 مارچ 2022 ، جب سے اس یوجنا کی شروعات ہوئی ہے، 250 سے زیادہ آبادی زمروں میں 157377 آبادیوں کو منظوری دی گئی ہے اور ایک لاکھ 55 ہزار 719 آبادیوں کو مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کنکٹی وٹی فراہم کی گئی ہے۔ ایل ڈبلیو ای علاقوں میں 100 سے 249 آبادی زمرے کے تحت 6 ہزار 260 آبادیوں کو منظوری دی جاچکی ہے اور 5 ہزار 856 آبادیوں کو کنکٹی وٹی فراہم کی گئی ہے۔ لہذا 99 فیصد مقررہ آبادیوں کو 10 مارچ 2021 تک سبھی موسموں میں برقرار رہنے والی سڑک کنکٹی وٹی فراہم کردی گئی ہے۔ کُل 6 لاکھ 45 ہزار 605 کلو میٹر لمبی سڑک کی اجازت پی ایم جی ایس وائی کے تحت دی گئی ہے، جس میں سے 6 لاکھ 13 ہزار 30 کلو میٹر لمبی سڑک 10 مارچ 2022 تک مکمل کی جا چکی ہے۔
جیسے جیسے یہ پروگرام آگے بڑھ رہا ہے، موجودہ دیہی سڑک نیٹ ورک کو جامع بنانے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے ، تاکہ نہ صرف اس کی استعداد میں اضافہ ہو بلکہ یہ سماجی اقتصادی ترقی کا بھی وسیلہ بنے۔ اس کے مطابق 2013 میں پی ایم جی ایس وائی - دوئم کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس کے تحت سڑکوں اور بڑے دیہی رابطوں کو بہتر بنا کر کیا گیا تھا، جس کا مقصد مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 50 ہزار کلو میٹر تک کا نشانہ پورا کرنا تھا۔ 10 مارچ 2022 ،جب سے اس پروجیکٹ کا آغاز ہوا ہے 49 ہزار 885 کلو میٹر طویل سڑک کی منظوری دی جا چکی ہے اور 46 ہزار 468 کلو میٹر طویل سڑک پی ایم جی ایس وائی - دوئم کے تحت مکمل کی جا چکی ہے۔
اس کے نتیجے میں 2016 میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثر ہ علاقوں کے لئے سڑک کنکٹی وٹی پروجیکٹ شروع کیا گیا۔ اس کے آغاز سے 10 مارچ 2022 تک 10 ہزار 231 کلو میٹر طویل سڑک کی منظوری دی گئی اور 5 ہزار 310 کلو میٹر طویل سڑک کی تکمیل کی گئی۔
سال 2019 میں حکومت نے ایک لاکھ 25 ہزار کلو میٹر کی جامعیت کے لئے پی ایم جی ایس وائی –سوئم کا آغاز کیا۔ جس کے تحت آبادیوں کو گرامین زرعی مارکیٹوں ، ہائر سیکنڈری اسکولوں اور اسپتالوں سے مربوط بنایا گیا۔ اس کے آغاز سے اب تک 10 مارچ 2022 تک 77 ہزار 129 کلو میٹر طویل سڑک کی منظوری دی گئی اور 29 ہزار 773 کلو میٹر طویل سڑک مکمل کی گئی۔
اسکیم پر عمل در آمد کرتے ہوئے زمین کو قبضے میں لینے ، جنگلات سے متعلق منظوری حاصل کرنے، ریاستوں کی ٹھیکے دینے کی کم صلاحیت، ٹینڈرس کی عدم دلچسپی ، نظم وضبط کے معاملات ، ریاستوں کی طرف سے فنڈز جاری کرنے کی مالی صلاحیت ، ریاستوں کی عمل در آمد کی صلاحیت جیسی چنوتیا، راستے میں رکاوٹ بنیں، جن سے عام طور پر اسکیم کی مجموعی پیش رفت پر اثر پڑا۔ شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کے لئے خراب موسم کے حالات ، دشوار گزار راستے ، کام کرنے کے مختصر اوقات جیسے کچھ اضافہ معاملات بھی سامنے آئے، جن کی وجہ سے ان چنوتیوں میں اضافہ ہو گیا۔
در پیش چیلنجوں کے باوجود پی ایم جی ایس وائی پر پیش رفت اطمینان بخش رہی ہے۔ پی ایم جی ایس وائی (مجموعی) کے تحت حصولیابیوں کی تفصیلات اس طرح ہیں:
اوپر سے نیچے
|
منظور شدہ
|
تکمیل شدہ
|
سڑکوں کی تعداد
|
سڑکوں کی لمبائی (کلو میٹر میں)
|
پلوں کی تعداد
|
سڑکوں کی تعداد
|
سڑکوں کی لمبائی (کلو میٹر میں)
|
پلوں کی تعداد
|
پی ایم جی ایس وائی-1
|
164806
|
645605
|
7516
|
159783
|
613030
|
5864
|
II پی ایم جی ایس وائی-
|
6700
|
49885
|
765
|
5755
|
46468
|
562
|
آر سی پی ایل ڈبلیو ای اے
|
1030
|
10231
|
463
|
363
|
5310
|
135
|
III پی ایم جی ایس وائی-
|
9972
|
77129
|
708
|
1984
|
29773
|
96
|
میزان
|
182508
|
782850
|
9452
|
167885
|
694581
|
6657
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-اس - ق ر)
U-2891
(Release ID: 1807575)
Visitor Counter : 187