ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈپلومہ کورسیز

Posted On: 16 MAR 2022 6:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 مارچ 2022

ہنر مندی کے فروغ  اور صنعت کاری  کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر  شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ    ہنر مندی کے فروغ    کی وزارت  کے تحت کام کرنے والے   ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرینننگ  (ڈی جی ٹی) نے  آئی بی ایم کے  تعاون (سی ایس آر کے تحت)  سے   فروری 2018 میں  ایک دو سالہ  ایڈوانسڈ ڈپلومہ  ان   آئی ٹی،نیٹ ورکنگ  اینڈ   کلاؤڈ کمپیوٹنگ    (اے ڈی آئی ٹی)   شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کو این سی  وی ای ٹی نے  این ایس کیو ایف  لیول 6 کے طور پر منظور کیا ہے اور اس کو ملک بھر میں  ڈی جی ٹی کے تحت   نیشنل اسکلز ٹریننگ  انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی)  کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔  

اے ڈی آئی ٹی کورس  میں تربیت   2 این ایس ٹی آئیز (بنگلور اور حیدرآباد) حیدرآباد میں 2018 میں شروع کی گئی تھی جن میں   19-19 طلبا تھے۔ 2019 میں اس کو 16 ایم ایس ٹی آئی تک  وسعت دی گئی  جس میں  آئی ٹی شعبے میں  طلبا کے لئے   صنعتی  راستے  کی تشکیل کے لئے  ہنر مندی پر مبنی آموزش اور  آئی بی ایم کے تعاون سے  انڈسٹریل اسٹینڈرڈ 4.0  کے مطابق   نیو کالر  مہارتیں   فراہم کرانے  پر  توجہ مرکوز کی گئی۔    اب اس کو  2022 میں 24 این ایس ٹی آئیز تک وسعت دی جائے گی۔  

  • اس پروگرام کو اصولی  معلومات  کے مقابلے  عملی  مہارتوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے    تجربہ کرکے   سیکھنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
  • اس میں پانچ ماہ کی مدت کی   صنعتی انٹرنشپ (مشاہرے کے ساتھ ان جاب  ٹریننگ)  شامل ہے جس میں  طلبا  کو   رئیل ٹائم پروجیکٹوں/صنعتی ماحول میں  شعبے کے ماہرین کے  ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے۔
  • اس کے علاوہ  طلبا کی ایک آن لائن مہارت فراہم کرانے والے پلیٹ فارم آئی بی ایم  اسکلز  بلڈ  کے ساتھ بھی مدد   کی جاتی ہے جس میں  صنعت کے ماہرین  کے ذریعہ مواد فراہم کرایا جاتا ہے اور  طلبا کو  عالمی سطح کے سرٹی فکیشن کے ساتھ  جاب رول  پر مبنی آموزش   کا موقع ملتا ہے۔

ہنرمندی کے پروگراموں کو وسعت دینے کے لئے  صنعتوں اور تعمیری ادارے کے ساتھ  زیادہ   تال میل کے ساتھ    کام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔   ڈی جی ٹی نے مختلف صنعتوں اور تعلیمی اداروں مثلاً ایکسین چیور ، کوئسٹ  ایلائنس ،سسکو ، مائیکرو سافٹ  ، نیسکام   فاؤنڈیشن ، آئی بی ایم ، ڈیسالٹ  ایوی ایشن ، ایچ پی سی ایل ممبئی اور  اگنو وغیرہ کے ساتھ   تربیتی سرگرمیوں میں  اضافہ  اور صنعتی رابطے کے لئے   تعاون کیا  ہے۔  

اس کے علاوہ ڈی جی ٹی نے ہنر مندی کے ایکو سسٹم میں   صنعتوں کی شمولیت کو بہتر بنانے کے مقصد سے درج ذیل اسکیمیں  /اقدامات  شروع کئے ہیں:

  1. تربیت کا دوہرا نظام ( ڈی ایس ٹی):  اس کا مقصد  سرکاری اور پرائیوٹ  آئی ٹی آئی  کے ساتھ  بہت زیادہ روزگار کے امکانات والے کورسیز کے تحت   تربیتی پروگرام چلانے کے لئے  شراکت داری کرنا  ہے۔  
  2. فلیکسی -ایم او یو: اس  اسکیم کے تحت امیدواروں کو   ان کی ہنرمندی کی ضرورتوں  کے مطابق اور تربیت کے لئے   بازار کی مانگ اور  جدید  ٹکنالوجی   کے مطابق  صنعتی ماحول    کے موافق   تربیت یافتگان کو  تربیت فراہم کرائی جاتی ہے۔
  3. مختلف  آئی ٹی کمپنیاں جیسے سسکو  ، آئی بی ایم، مائیکروسافٹ وغیرہ  بھارت اسکلز کے تحت  ابھرتی ہوئی  ٹکنالوجی کے بارے میں قلیل مدتی آن لائن  پروگرام  چلاتی ہیں۔
  4. سسکو سرٹی فائیڈ  نیٹ ورک ایسوسی ایٹ (سی سی این اے) :        چھ این ایس ٹی آئیز میں  سسکو کے ذریعہ    چلائے جانے والا کلاس روم پروگرام۔
  5. کوئسٹ الائنز کے ذریعہ    جدید  روزگار حاصل کرنے میں معاون   ہنر مندی کی تربیت
  6. مائیکروسافٹ کے ذریعہ    آئی ٹی آئی کمپیوٹر آپریٹر اور پروگرام اسسٹنٹ   (سی او پی اے)  طلبا کے لئے  مائیکروسافٹ   ٹکنالوجی ایسوسی ایٹ  (ایم ٹی اے ) کورس  

 

ش ح۔  ا گ ۔ ج

UNO-2888

 


(Release ID: 1807573)
Read this release in: English