یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

سول سروسز (مین) امتحان 2021 – تحریری امتحان کے نتائج

Posted On: 17 MAR 2022 6:30PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن  کی طرف سے  7 جنوری 2022  سے  16  جنوری 2022  تک کرائے گئے سول سروسز (مین) امتحان 2021  کے نتائج  کی بنیاد پر  مندرجہ  ذیل  رول نمبروں والے  امیدواروں نے  انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس، انڈین فارن سروس، انڈین پولیس  سروس اور دیگر  سینٹرل سروسز (گروپ- اے  اور  گروپ- بی)  میں  انتخاب کے لئے  پرسنیلٹی ٹیسٹ  (انٹرویو)  کے لئے  کامیابی حاصل کی ہے۔

2- سبھی  معاملات میں ان امیدواروں کی امیدواری ، ان کے اہل پائے جانے  پر انحصار کرتے ہوئے عارضی ہے۔ امیدواروں کو  اپنی عمر ، تعلیمی اہلیت ، کمیونٹی، اقتصادی  طور پر  کمزور  طبقے ، معذوری کے مقررہ پیمانوں کے حامل افراد ( پی  ڈبلیو بی ڈی) اور  ٹی اے فارم جیسے  دیگر دستاویزات ، پرسنیلٹی ٹیسٹ (انٹرویو ) کے وقت  اپنے  دعووں  کی  حمایت میں اصل سرٹیفکٹ  پیش کرنا ہوں گے۔ لہذا  انہیں صلاح دی جاتی ہے کہ وہ  اپنے یہ دستاویزات  تیار رکھیں۔ ایس سی /  ایس ٹی /  او بی سی /  ای ڈبلیو ایس /  پی ڈبلیو بی ڈی /  ریٹائر فوجی وغیرہ  کے لئے  دستیاب  ریزوریشن /  راحت  کے فوائد  حاصل کرنے والے امیدواروں کو بھی  اصل سرٹیفکٹ  پیش کرنا ہوں گے۔ یہ دستاویزات  سول سروسز  (ابتدائی) امتحان  2021  کی تاریخ 24 مارچ 2021  کی  درخواست  کی آخری تاریخ  سے  پہلے کی  تاریخ کے ہوں۔

3- ان امیدواروں کے  پرسنیلٹی ٹیسٹ  5  اپریل 2022  سے منعقد ہوں گے اور یہ  نئی دہلی  - 110069  میں شاہجہاں روڈ پر  دھول پور ہاؤس میں یونین پبلک سروس کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوں گے۔ پرسنیلٹی  ٹیسٹ  (انٹرویو) کی  تاریخیں جلد ہی  دستیاب کرادی  جائیں گی۔ امیدواروں  کے  پرسنیلٹی ٹیسٹ (انٹرویو)  کے  ای-سمن لیٹرز  مقررہ مدت  میں  دستیاب کرادئے جائیں گے، جنہیں کمیشن کی ویب سائٹ: https://www.upsc.gov.in & https://www.upsconline.in  سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے  ہیں۔ جو امیدوار اپنے ای – سمن لیٹرس ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکتے وہ  خط یا  ان فون نمبروں پر  : 011-23385271, 011-23381125, 011-23098543  یا فیکس نمبر: 011-23387310, 011-23384472  یا ای- میل : (csm-upsc[at]nic[dot]in) پر کمیشن  کے دفتر سے فوری رابطہ قائم کریں۔ کمیشن کی طرف سے پرسنیلٹی ٹیسٹ (انٹرویو)  کے لئے بغیر کاغذ  والے سمن لیٹرز  جاری کئے جائیں گے۔

4- امیدواروں کو  پرسنیلٹی  ٹیسٹ  (انٹرویو)  کی تاریخ اور وقت  میں کسی تبدیلی کے بارے میں  ان کی طرف سے کی گئی  کسی درخواست  کو عام طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔

5.1- اُن  سبھی امیدواروں کو جنہوں  نے  پرسنیلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے لئے کامیابی حاصل کی ہے، انہیں  اپنے تفصیلی درخواست فارم  دوئم  (ڈی اے ایف -دوئم)  لازمی طور پر بھرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں  سول سروسز  امتحان 2021  کے ضابطوں میں  مندرجہ ذیل  شقیں دی گئی ہیں۔

14(1)-امتحان کے  انٹرویو / پرسنیلٹی ٹیسٹ  کے انعقاد سے پہلے  امیدوار  کو  صرف اُن سروسز  کے لئے  ترجیحات ،  تفصیلی  درخواست فارم –دوئم  (ڈی اے ایف – دوئم)  میں لازمی طور پر  ظاہر کر نا ہوں گی ، جو  سول سروسز  امتحان 2021  میں شامل ہیں اور  جس کے لئے  امیدوار واقعی انتخاب کی صورت میں  الاٹ کئے جانے  میں دلچسپی رکھتا ہو۔ او بی سی ضمیمہ (صرف  او بی سی  زمرے کے لئے ) اور  ای ڈبلیو ایس  ضمیمہ (صرف  ای ڈبلیو ایس زمرے کے لئے) دستاویزات لازمی طور پر  پیش  کرنا ہوں گے۔  ڈی اے ایف  -  دوئم  یا دستاویزات داخل کرنے میں کسی  طرح   کی  تاخیر  کی کوئی اجازت نہیں ہوگی اور اس کی وجہ سے سی ایس ای – 2021  کے لئے  امیدوار ی  منسوخ ہو جائے گی ۔ امیدوار مختلف میدانوں میں  یا  سروس کے تجربے کے طور پر  اضافی دستاویزات /  اعلی تعلیم کے سرٹیفکٹ  بھی اپ لوڈ  کرسکتا ہے۔

(2) سروس ایلوکیشن کے لئے یو پی ایس سی کی  طرف سے  امیدواری کی سفارش  کی صورت میں  حکومت ، امیدوار  پر  ان سروسز  کے لئے بھی  غور خوض کرسکتی ہے، جس کے لئے امیدوار  نے  دیگر  شرائط   پوری کرنے پر انحصار کرتے ہوئے آن لائن تفصیلی درخواست فارم -  دوئم  میں  بتایا تھا۔ امیدوار  کی طرف سے   بتائی گئی  سروسز   سے متعلق   ترجیحات میں کسی  تبدیلی   کی اجازت نہیں  دی جائے گی۔ اگر  امیدوار  نے  سروسز میں کسی  طرح کی ترجیح  نہیں ظاہر کی ہے تو  اسے  سروس  ایلوکیشن کے لئے  قبول نہیں کیا جائے گا۔

(3) جو امیدوار  انڈین ایڈمنسٹریٹو  سروس یا انڈین پولیس سروس  کا خواہش مند ہو  اسے  آن لائن تفصیلی  درخواست فارم -  دوئم میں  مختلف  زون  اور کاڈر  کے لئے  ترجیح  کی فہرست میں  یہ بات بتانا ہوگی۔امیدوار  کی طرف سے  ایک بار  بتائے گئے  زون اور کاڈر  کی ترجیحات میں  کوئی تبدیلی  نہیں کی جائے گی۔

5.2- لہذا  امتحان کے  ضابطوں کی مذکورہ  شقوں کے مطابق  ان سبھی  امیدواروں کو  صرف  ڈی اے ایف -  دوئم آن لائن  بھر کر  داخل کرنا ہوگا، جو  یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ: (https://upsconline.nic.in) پر   17  مارچ 2022  سے 24  مارچ  2022  کو  شام  6  بجے تک  دستیاب ہے۔ ناکامی کی صورت میں  امیدواری  منسوخ ہو جائے گی  اور  اس سلسلے میں  کمیشن سے کی جانے   والی خط  وکتابت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ  کوئی ای- سمن لیٹر  اس طرح کے امیدواروں کو جاری نہیں کیا جائے گا۔

6- ڈی اے ایف  -یکم اور   ڈی اے ایف -  دوئم میں دی گئی  معلومات  میں کسی طرح کی تبدیلی /  ترمیم کی کوئی درخواست کمیشن کی طرف سے قبول نہیں کی جائے گی۔ البتہ جہاں کہیں ضروری ہوگا، امیدواروں کو  صلاح دی جاتی ہے کہ اگر   پتے  یا  رابطے کی تفصیلات میں کوئی تبدیلی  ہے تو  وہ اسے  کمیشن کے علم میں  خط، ای- میل : (csm-upsc[at]nic[dot]in) یا  فیکس  نمبر  کے ذریعہ لاسکتے ہیں۔ یہ نمبر    پیرا گراف تین میں دئے گئے ہیں۔ اس تبدیلی  کے بارے میں  اس پریس نوٹ کے شائع ہونے کے 7  دن کے اندر اندر  بتایا جاسکتا ہے۔

7- سبھی کامیاب امیدواروں کو تصدیق  کا فارم آن لائن بھرنا ہوگا اور اسے  آن لائن  داخل کرنا ہوگا، جو  عملے  اور  تربیت  کے محکمے کی  ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔ یہ فارم  پرسنیلٹی ٹیسٹ (انٹرویو) کے  انعقاد کی تاریخ سے  پرسنیلٹی ٹیسٹ ختم ہونے تک  اس لنک پر  دستیاب ہوگا۔  https://cseplus.nic.in/Account/Login.  لہذا  پرسنیلٹی  ٹیسٹ (انٹرویو) کے لئے سبھی  امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اندر  آن لائن  فارم  بھردیں۔  تصدیق  شدگی  سے متعلق  کسی بھی  سوال یا  وضاحت کے لئے امیدوار  عملے اور تربیت  کے محکمے سے  رابطہ قائم کریں۔ یہ رابطہ ای-  میل  آئی ڈی: doais1[at]nic[dot]in, usais-dopt[at]nic[dot]in  یا  فون نمبر: 011-23092695/23040335/ 23040332  پر قائم کیا جاسکتا ہے۔

8- سبھی  امیدواروں کی  مارک شیٹ کمیشن کی ویب سائٹ  پر  قطعی نتیجے  کی  اشاعت کی تاریخ سے 15  دن کے اندر اندر  اپ لوڈ کردی جائیں گی۔ (پرسنیلٹی ٹیسٹ (انٹرویو)  کے انعقاد کے بعد )  اور   جو ویب سائٹ پر  30  دن تک دستیاب رہیں گی۔

نتائج دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-اس - ق ر)

(21-03-2022)

U-2874


(Release ID: 1807555) Visitor Counter : 157
Read this release in: English , Hindi