دیہی ترقیات کی وزارت
انتیودیہ یوجنا- قومی دیہی روزگار مشن کے تحت استفادہ کنند گان
74.98 سے زیادہ اپنی مد د آپ گروپوں میں 8.18 کروڑ خواتین کو شامل کیا گیا
گزشتہ تین برسوں میں 2.78 کروڑ خواتین (34 فی صد)کو ایس ایچ جی میں شامل کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2022 5:30PM by PIB Delhi
نئی د ہلی، 16 مارچ 2022
دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت اپنی مدد آپ گروپوں میں غریب دیہی خواتین کو شامل کرنے کے مقصد سے مشن موڈ میں ملک بھر میں دین دیال انتودیہ یوجنا-قومی دیہی روزگار (ڈی اے وائی این آر ایل ایم) نافذ کررہی ہے اور مسلسل طریقے سے اس وقت تک ان کی تربیت اور مدد کرتی ہے جب تک ان کا معیار زندگی بہتر نہ ہوجائے اور وہ سخت غریبی کی حالت سے باہر نہ آجائیں۔فروری 2022 تک اس مشن کو تمام 28 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام خطوں میں707 اضلاع میں 6789 بلاکوں میں نافذ کیا جارہا ہے۔ مجموعی طور پر 8.16 کروڑ خواتین کو 74.98 لاکھ سے زیادہ اپنی مددآپ گروپوں میں شامل کیا گیا ۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران اور رواں سال کے دوران ڈی اے وائی –این آر ایل ایم کے تحت سالانہ اپنی مددا ٓپ گروپوں میں شامل کئے گئے گھروں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
اپنی مدد آپ گروپوں میں شامل کی گئی خواتین (گھروں) کی تعداد (لاکھوں میں)
|
سال
|
شامل کئے گئے گھر
|
قائم کئےگئے ایس ایچ جی
|
|
2018-19
|
109.59
|
10.32
|
|
2019-20
|
107.16
|
9.77
|
|
2020-21
|
61.82
|
6.02
|
|
(فروری 2022 تک)2021-22
|
56.51
|
5.43
|
اب تک مجموعی طور پر 8.16 کروڑ دیہی خواتین کو ایس ایچ جی میں شامل کیا گیا۔گزشتہ تین برسوں (19-2018 سے 21-2020 تک )اور رواں سال میں 2.78 کروڑ خواتین (34 فی صد) کو ایس ایچ جی میں شامل کیا گیا۔
گزشتہ تین برسوں اور رواں سال کے دوران ڈی اے وائی –این آ ر ایل ایم کے تحت خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعہ حاصل کئے گئے بینک قرضوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
|
سال
|
قرضوں سے جوڑے گئے خواتین کے ایس ایچ جیز کی تعداد (لاکھوں میں)
|
فراہم کرائے گئے قرض کی رقم (کروڑ روپے میں)
|
|
2018-19
|
31.17
|
60631.37
|
|
2019-20
|
34.08
|
70267.53
|
|
2020-21
|
47.33
|
82869.22
|
|
(فروری 2022 تک)2021-22
|
36.09
|
94319.14
|
****************
(ش ح۔ا گ ۔ ج )
U. NO. 2879
(ریلیز آئی ڈی: 1807539)
وزیٹر کاؤنٹر : 173