کوئلے کی وزارت
کول انڈیا کی ذیلی کمپنیوں کے بقایا واجبات
Posted On:
16 MAR 2022 3:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 16 مارچ اس وقت کول انڈیا لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنیوں میں نقدی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تاہم، کول انڈیا لمیٹڈ(سی آئی ایل) اور اس کے ماتحت اداروں کے مجموعی قرض دہندگان کے 31 مارچ 2021 اور 28 فروری 2022 تک 22165.85 کروڑ روپے اور 15293.17 کروڑ روپے(عارضی) تھے۔
28 فروری 2022 اور 31 مارچ 2021 تک ذیلی کمپنی کے حساب سے کوئلے کی فروخت کے واجبات درج ذیل ہیں:
(روپے کروڑ میں)
|
ذیلی کمپنیوں کے نام
|
31 مارچ 2021 تک بقایا
|
28 فروری 2022 تک بقایا
(عارضی)
|
31 مارچ تک اضافہ / کمی
|
کوئلہ کمپنی
|
مجموعی
|
مجموعی
|
مجموعی
|
ایسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ (ای سی ایل)
|
4,793.34
|
3,162.02
|
-1,631.32
|
بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل)
|
3,639.03
|
1,483.87
|
-2,155.16
|
سینٹرل کول فیلڈس لمیٹڈ (سی سی ایل)
|
4,213.61
|
2,833.76
|
-1,379.85
|
نارتھن کول فیلڈس لمیٹڈ (این سی ایل)
|
3,118.18
|
2,173.33
|
-944.85
|
ویسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ (ڈبلیو سی ایل)
|
3,461.54
|
2,662.93
|
-798.61
|
ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈس لمیٹڈ (ایس ای سی ایل)
|
2,465.69
|
3,374.52
|
908.83
|
مہاندی کول فیلڈس لمیٹڈ (ایم سی ایل)
|
1,428.88
|
847.85
|
-581.03
|
نارتھ ایسٹرن کول فیلڈس (این ای سی)
|
11.17
|
11.17
|
0.00
|
مجموعی سی آئی ایل
|
23,131.44
|
16,549.46
|
-6,581.99
|
کوئلے کے معیار کی نوعیت وغیرہ کی فراہمی کے لیے ایڈجسٹمنٹ(-)
|
965.59
|
1,256.29
|
290.70
|
مجموعی قرض دہندگان
|
22,165.85
|
15,293.17
|
-6,872.69
|
گھریلو کوئلے کی قیمت حقیقتاً کسی ضابطے کے دائرے سے باہر ہے اور حکومت ہند کی جانب سے نوٹی فیکشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔ کوئلہ پیدا کرنے والی کمپنی، کول انڈیا لمیٹڈ گھریلو کوئلے کی قیمتوں کا تعین مختلف عوامل کی بنیاد پر کرتی ہے جیسے لاگت، مستقبل کے پروجیکٹوں کی عملداری، افراط زر کی لاگت کے اشاریہ میں تبدیلی، درآمدی کوئلے کے ساتھ مسابقت وغیرہ۔
کوئلے کی قیمت میں آخری نظر ثانی کول انڈیا لمیٹڈنے یکم دسمبر 2020 سے کی تھی جس کے تحت منضبط اور غیر منضبط دونوں شعبوں کےلیے کوئلےکےتمام 17 گریڈوں کی قیمتوں میں 10/- روپے فی ٹن کا اضافہ کیا گیا تھا۔ فیصد کے لحاظ سے یہ 0.3فیصد سے 2.25فیصد (منضبط شعبہ کے لیے) اور 0.3فیصد سے 1.88فیصد (غیر منضبط شعبہ کے لیے) کا اضافہ ہوا ہے۔
31 دسمبر 2021 تک کوئی اہم مختصر مدتی قرضے نہیں ہیں۔ تاہم، بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ میں 46.50 کروڑ روپے کے مختصر مدت کے بینک قرض بقایا ہیں اور 31 دسمبر 2021 تک ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ میں بینک اوور ڈرافٹ کے 0.14 کروڑ روپے بقایا ہیں۔
کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-2845
(Release ID: 1807360)
Visitor Counter : 161