کامرس اور صنعت کی وزارتہ

درآمدات اور برآمدات کا اعداد وشمار

Posted On: 16 MAR 2022 5:14PM by PIB Delhi

 

مالی برس 10-2009 سے 22-2021 تک  مجموعی  برآمدات اور درآمدات (مرچنٹائز اور خدمات) کی تفصیلات:

سال

برآمدات

(قدر امریکی ڈالر بلین میں)

درآمدات

(قدر امریکی ڈالر بلین میں)

2009-10

274.80

348.40

2010-11

374.45

450.32

2011-12

448.29

567.55

2012-13

446.08

571.50

2013-14

466.22

528.95

2014-15

468.45

529.61

2015-16

416.60

465.64

2016-17

440.05

480.21

2017-18

498.61

583.11

2018-19

538.08

640.14

2019-20

526.55

602.98

2020-21

497.90

511.96

21-2020(اپریل سے جنوری)

396.37

399.67

22-2021(اپریل سے جنوری)

544.73

613.65

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ماخذ: ڈی جی سی آئی اینڈ ایس اور آر بی آئی، (*عبوری)

حکومت نے ہندوستان کی برآمدات میں اضاف کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:

  1. بیرونی تجارتی پالیسی (20-2015) کا وسط مدتی جائزہ (2017) لیا گیا اور اصلاحی اقدامات کئے گئے تھے۔
  2. بیرونی تجارتی پالیسی(20-2015) کو ایک سال کی توسیع دی گئی یعنی 31 مارچ 2022 تک ۔ یہ قدم کووڈ-19وبا کی  صورتحال کے باعث کیاگیا۔
  • iii. برآمداتی اسکیم کے لیے تجارتی ڈھانچے (ٹی آئی ای ایس) اور مارکیٹ کے جائزہ اقدامات (ایم اے آئی) اسکیم نامی بہت سی اسکیموں کو برآمدات کو فروغ دینے کے لیے امداد فراہم کی گئی۔
  1. ’نقل وحمل اور مارکیٹنگ امداد برائے مخصوص زرعی مصنوعات‘ نامی مرکزی شعبے کی ایک اسکیم کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد زرعی مصنوعات کی برآمدات کے لیے مال برداری کے بین الاقوامی عنصر اور مال برداری کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنا تھا۔
  2. برآمد شدہ مصنوعات پر ٹیوٹیز اور ٹیکسوں میں کمی (آر او ڈی  ٹی ای پی) اسکیم اور ریاستی اور مرکزی محصول اور ٹیکسوں میں رعایت کی اسکیم کو یکم جنوری 2021 سے نافذ کیا گیا۔
  3. سرفکیٹ اور ارجین کے لیے عام ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد تجارت کو سہولت فراہم کرنا اور برآمد کاروں کے ذریعے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) میں اضافہ کرنا ہے۔
  4. مخصوص ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے اور متنوع بنانے کے لیے 12 چمپئن کے خدمات کے شعبوں کی شناخت کی گئی ہے۔
  5. برآمدات کے ہبس کے طور پر  اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے جو ہر ایک ضلع میں برآمداتی اقدامات کے ساتھ مصنوعات کی شناخت کرکے کیا گیا ہے نیز جس کا مقصدان مصنوعات کی  برآمدات کے لیے پریشانیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور ضلع میں روزگار وضع کرنے کے لیے مقامی برآمدکاروں/ مینوفیکچروں کی معاونت کرنا ہے۔
  6. ہندوستان کی تجارت ، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری اہداف کو فروغ دینےکے تئیں بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے فعال کردار کو مستحکم کیا گیا۔
  7. مختلف بین کاری اور مالیاتی شعبے کے راحتی اقدامات کے ذریعے اندون ملک صنعت، خاص طور پر ایم ایس ایم ایز کے لیے معاونت فراہم کرنے کی غرض سے، کووڈ وبا کے تناظر میں پیکج کا اعلان کیا گیا جن کا برآمدات میں ایک بڑاحصہ ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.2834

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1807313) Visitor Counter : 240


Read this release in: English