ریلوے کی وزارت

قومی ریل پلان وژن-  2030

Posted On: 16 MAR 2022 5:12PM by PIB Delhi

ریلوے ،مواصلات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں۔

 ہندوستانی ریلوے نے ہندوستان کا قومی ریل پلان (این آر پی)-2030 تیار کیا ہے ۔اس پلان کا مقصد 2030 تک ’مستقبل کے لئے تیار‘ ریلوے سسٹم تیار کرنا ہے ۔این آر پی کا مقصد عملی صلاحیتوں اور تجارتی پالیسی کی پہل پر مبنی حکمت عملی بنانا ہے تاکہ مال کی ڈھلائی میں ریلوے کی حصہ داری کو بڑھا کر 45فیصد کیا جاسکے۔اس پلان کا مقصد مانگ سے پہلے کی صلاحیت تیار کرنا ہے جس کے نتیجے میں 2050 تک مانگ میں ہونے والے اضافہ سے متعلق تیاری کرنا اور مال کی ڈھلائی میں ریلوے کی حصہ داری کو 45 فیصد کرنا اور اسے برقرار رکھنا ہے ۔

قومی ریل پلان کے کلیدی مقاصد درج ذیل ہیں:

  • عملی صلاحیتوں اور تجارتی پالیسی کی پہل پر مبنی حکمت عملی بنانا ہے تاکہ مال کی ڈھلائی میں ریلوے کی حصہ داری کو بڑھا کر 45فیصد کرنا ۔
  • مال بردار ٹرینوں کی اوسط رفتار کو 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کرکے مال کی ڈھلائی میں لگنے والے وقت کو کم کرنا ۔
  • قومی ریل پلان کے  حصے کے طور پر وژن 2024 شروع کیا گیا ہے تاکہ کچھ مخصوص پروجیکٹوں میں تیزی لاکر اسے 2024 تک مکمل کیا جاسکے،جیسے کہ 100 فیصد بجلی لائن کا کام ،بھیڑ بھاڑ والے راستوں پر نئی پٹریاں لگانا ، دہلی سے ہوڑہ اور دہلی سے ممبئی والے راستوں پر رفتار کو بڑھاکر 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کرنا دیگر تمام گولڈن کواڈری لیٹرل –گولڈن ڈائیگونل (جی کیو /جی ڈی ) روٹ پر رفتار کو بڑھاکر 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کرنا اور تمام جی کیو /جی ڈی راستوں پر ہر قسم کی کراسنگ کو ختم کرنا۔
  • نئے ڈیڈی کیٹڈ فریٹ کوریڈور کی نشاندہی ۔
  • نئے ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی نشاندہی ۔
  • مسافروں کے ٹریفک کے ساتھ ساتھ مال ڈھلائی کے ڈبوں کو درکار رولنگ اسٹاک کا تجزیہ کرنا۔
  • انجن کی ضرورتوں کا اندازہ لگانا تاکہ بجلی کاری(گرین انرجی) کا سو فیصد کام مکمل کیا جاسکے اور فریٹ ماڈل شیئر میں اضافہ ہوسکے۔

*******************

ش ح ۔ق ت  ۔   م ش

U.N. 2789



(Release ID: 1806934) Visitor Counter : 389


Read this release in: English