وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلے میں اضافہ

Posted On: 16 MAR 2022 6:34PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزیرمملکت محترمہ انپورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت تعلیم کا اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ(ڈی او ایس ای ایل) ، سمگر شکشا کی اسکیم کو نافذ کررہی ہے، جو آر ٹی ای ایکٹ  2009 کے نفاذ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کے لیے 2018-19 سے نافذ ہے۔ اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر مساوات اور شمولیت کو یقینی بنانا، سمگر شکشا کے بڑے مقاصد میں سے ایک ہے۔

یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن (یوڈی آئی ایس ای/یو ڈی آئی ایس ای + پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، 2018-19 اور 2019-20 کے لیے لڑکیوں کے مجموعی اندراج کا تناسب (جی ای آر) اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر لڑکیوں کے اندراج میں اضافہ کو ظاہر کرتا ہے، تفصیلات جن میں سے درج ذیل ہیں:

er:

ہائرسکنڈری

سکنڈری

اپر پرائمری

ابتدائی

سال

50.84

76.93

88.54

101.78

2018-19

52.40

77.83

90.46

103.69

2019-20

(ذریعہ یو ڈی آئی ایس ای/یو ڈی آئی ایس ای +)

 

اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر صنفی اور سماجی زمرے کے فرق کو ختم کرنا سمگر شکشا کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ سمگر شکشا کے تحت، تعلیم میں لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے، بشمول ریاست اترپردیش میں، مختلف اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں آٹھویں جماعت تک لڑکیوں تک رسائی آسان بنانے کے لیے پڑوس میں اسکول کھولنا، لڑکیوں کو مفت یونیفارم اور نصابی کتابیں فراہم کرنا شامل ہیں۔ اضافی اساتذہ اور اساتذہ کے لیے دور دراز/پہاڑی علاقوں میں رہائشی کوارٹرز، خواتین اساتذہ سمیت اضافی اساتذہ کی تقرری، پہلی سے بارہویں جماعت تک کی سی ڈبلیو ایس این لڑکیوں کو وظیفہ، لڑکیوں کے لیے علیحدہ بیت الخلا، لڑکیوں کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے اساتذہ کو حساس بنانے والے پروگرام، صنفی اعتبارسے درس وتدریس کے موادجس میں نصابی کتابیں وغیرہ شامل ہیں۔

اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر صنفی فرق کو کم کرنے کے لیے، سمگر شکشا کے تحت کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیاس (کے جی بی ویز) کا انتظام ہے۔ کے جی بی وی پسماندہ گروہوں جیسے کہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، اقلیت اور غربت کی لکیر سے نیچے (بی پی ایل) سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لیے چھٹے درجہ سے 12 درجے تک کے رہائشی اسکول ہیں۔ 28.02.2022 تک سمگر شکشا کے تحت کل 5627 کےجی بی ویز کو منظوری دی گئی ہے، جس میں 665130 لڑکیوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

ریاست اتر پردیش میں 760 کے جی بی ویز کام کر رہے ہیں جن میں 78820 لڑکیوں کا اندراج ہے۔

 

*************

 

 

 

ش ح- ا ک ج  ا

U. No:2777


(Release ID: 1806878) Visitor Counter : 153
Read this release in: English