وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اسکول کے نصاب میں موسمیاتی تبدیلی کو شامل کیا گیا

Posted On: 16 MAR 2022 6:33PM by PIB Delhi

 

تعلیم کی وزیرمملکت محترمہ انپورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے تصور کو پہلے ہی قومی تعلیمی تحقیق اور تربیت کی کونسل (این سی ای آر ٹی) کی طرف سے تیار کردہ نصاب/ نصابی کتب میں سوشل سائنسز اور جغرافیہ کے  درجہ 7 اور 11کےلیے شامل کیا جا چکا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق موضوعات کو بھی این سی ای آر ٹی کی سائنس کی نصابی کتابوں میں درجہ 8 اور 9 اور بائیولوجی کی نصابی کتابوں میں درجہ  12ویں کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

این سی ای آر ٹی جغرافیہ کے ساتھ ساتھ سوشل سائنسز میں ان- سروس اساتذہ کی صلاحیت سازی کے پروگراموں کا اہتمام کر رہا ہے جہاں اساتذہ کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر حساس بنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، آب و ہوا کی تبدیلی پر سویم پربھا، پی ایم ای ودیا چینل پر بھی لائیو انٹرایکٹو سیشن منعقد کیے گئے ہیں۔ نیشنل انیشی ایٹو فار سکول ہیڈز اور ٹیچرز ہولیسٹک ایڈوانسمنٹ (نشٹھا)  کے ابتدائی مرحلے کے سیکھنے کے ماڈیول میں ای وی ایس  پر ماڈیول میں ماحولیاتی تحفظ سے متعلق ماحولیاتی سائنس (ای وی ایس) کے خدشات بھی شامل ہیں۔ تقریباً 42 لاکھ اساتذہ نے پہلے ہی آف لائن اور آن لائن موڈ کے ذریعے ‘نشٹھا’ سیکھنے کے ماڈیول مکمل کر لیے ہیں۔ ۔

*************

 

 

ش ح- ا ک ج  ا

U. No:2776


(Release ID: 1806856) Visitor Counter : 166


Read this release in: English